پاک سعودی دفاعی معاہدہ ترقی کی نئی راہیں کھولنے کا باعث بنے گا،ڈاکٹر عبدالغفور راشد

اتوار 21 ستمبر 2025 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اورممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشدنے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ ترقی کی نئی راہیں کھولنے کا باعث بنے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں ہومیو طبی فورم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طب کے شعبے سے وابستہ افراد انسانیت کی خدمت کررہے ہیں، ان پر تحقیق اور انسانی خدمت کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا سعودی عرب پاکستان کا آزمودہ دوست اوربرادر اسلامی ملک ہے، جس نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، دونوں ممالک کے درمیان سب سے مضبوط رشتہ ایمان، اسلام، انسانی اقدار اور اعتماد کا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے اعزاز ہے جو ترقی اور اعتماد کی نئی راہیں کھولنے کا باعث بنے گا۔

(جاری ہے)

یہ معاہدہ ہماری سیاسی اور عسکری قیادت پر عالم اسلام اعتمادکرتا اور اسے قابل بھروسہ سمجھتا ہے ۔

اس معاہدے سے نہ صرف مزید اسلامی ممالک مستفید ہوں گے بلکہ فلسطینی عوام کی مدد کا باعث بھی بنے گا۔ انہوں نے کہا سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان آٹھ دہائیوں پر مشتمل تعلقا ت کوپون صدی سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے لیکن پاکستانیوں سمیت ہر مسلمان کے دل کا سکون اورمحمد عربی کی ختم نبوت پر ایمان رکھنے والے ہرکلمہ گو کا دل ارض مقدس حرمین شریفین کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہماری بہترین دفاعی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان دوسرے ممالک کا دفاع کرنے کی پوزیشن میں بھی ہے ۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا مسلمانوں کی عقیدتوں کے مرکز کی حفاظت کاانتظام پاکستانی فوج کوملنا بہت بڑی سعادت ہی نہیں،والہانہ محبت اور پذیرائی بھی ہے۔ ہومیوطبی فورم کے صدر عبدالرحمان عثمانی، ڈاکٹر شفیق پسروری، مولانا محمد ادریس مدنی،فیصل افضل شیخ، فیض عبدالشیخ، حکیم شاہد اقبال ظہیر ، قاری خلیل الرحمان ور دیگرنے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔