بلاول بھٹو اپنی سیاسی بصیرت اور عوام دوست پالیسیوں کے باعث عوام کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں،ملک محمد اسحاق

پیر 22 ستمبر 2025 15:03

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)صدر پاکستان پیپلزپارٹی (پالیسیز ومنصوبہ بندی) خلیج ومشرق وسطیٰ ملک محمد اسحاق نے امید پاکستان چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 37 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی گلف کے عہدیداران و کارکنان عادل خان تنولی،عمر چوہدری،تحسین تنولی،ولی آفریدی،سراج اللہ خان،گل زیب،ذیشان حیدر، انیل کریم وردوک،طارق عزیز،منظور احمد سمیت کثیر افراد نے شرکت کی اس موقع پر صدر پاکستان پیپلزپارٹی پالیسیز ومنصوبہ بندی خلیج ومشرق وسطیٰ ملک محمد اسحاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے محبوب قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ان کی 37 ویں سالگرہ کی ڈھیروں خوشیاں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نہ صرف قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے حقیقی وارث ہیں بلکہ ایک متحرک،جرات مند اور وژن رکھنے والے رہنما ہیں،جو پاکستان کے روشن مستقبل اور عوام کی آواز ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہی وہ لیڈر ہیں جن سے قوم کو امید ہے کہ وہ آنے والے کل کے وزیرِاعظم بن کر ملک کو ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کی اصل روح کی طرف لے جائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کی قیادت ہمیشہ دانشمندی،بہادری اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت اور پاکستان کی سربلندی کے لیے آگے بڑھ رہی ہے۔اس موقع پر پیپلزپارٹی گلف کے عہدیداران کے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی پالیسیز ومنصوبہ بندی خلیج ومشرق وسطیٰ ملک محمد اسحاق کو شاندار تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی سیاسی بصیرت اور عوام دوست پالیسیوں کے باعث عوام کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔

پیپلز پارٹی کے کارکنان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ترقی پسندسوچ اور جمہوری فکر کے ساتھ سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں،عوامی حقوق کے تحفظ،جمہور کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لییجودجہدمیں ایک رہبر کی طرح صف اول میں ہیں بعدازاں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 37 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جئے ذوالفقار بھٹو،جئے بینظیر بھٹو، جئے آصف علی زرداری،جئے بلاول بھٹو،جئے آصفہ بھٹو،جئے فریال تالپور اور جئے ملک محمد اسحاق کے نعرے لگائے گئے اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی عمر دراز اور صحت وسلامتی سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔