- فیصل آباد،جماعت اسلامی راہنمائوںکا ڈاکٹر عافیہ پر ظلم و تشدد اور قید تنہائی کی سزاکے 15 سال مکمل ہونے پر شدیددکھ کا اظہار

حکمران قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے کئے گئے وعدے پورے کریں،رہنماؤں کا مطالبہ

منگل 23 ستمبر 2025 20:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء)جماعت اسلامی کے راہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ،یاسراقبال کھارایڈووکیٹ نے ڈاکٹر عافیہ پر ظلم و تشدد اور قید تنہائی کی سزاکے 15 سال مکمل ہونے پر شدیددکھ کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے کئے گئے وعدے پورے کریں، ان کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے،بے گناہ قید ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیوں عمل میں نہیں لائی جاسکتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ آج سے پندرہ سال پہلے آج ہی کے دن 23ستمبر2010کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امیریکی جیل میں86سال کی سزا سنائی گئی تھی۔قوم کی بیٹی کے امریکی قید اورتنہائی میں 15سال گزرنا حکومت کے لیے شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عافیہ کی طویل قید ناحق ظاہر کرتی ہے کہ ریاست کے ذمے داروں کی نظروں میں ایک عام پاکستانی شہری کی کوئی قدر و منزلت نہیںہے۔

ڈاکٹر عافیہ کی سزا کی معافی کی پٹیشن کا منظور نہ ہونے کا معاملہ صرف ان تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ پوری قوم کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اپنی ایک معصوم شہری کو امریکی قید ناحق سے رہائی کے انتظامات نہیں کراسکی، ابھی اس واقعے کو ایک دہائی بھی نہیں گزری جب امریکی مطالبے پر حکومت پاکستان نے کس طرح3 پاکستانیوں کے قاتل امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کیلئے انتظامات کیے تھے۔ حکمران اپنے امریکی آقائوں کے سامنے بھیگی بلی بنے بیٹھے ہیں اور قوم کی بے گناہ بیٹی ناحق قید میں دن گزار رہی ہی