) فلسطین افغانستان عراق اور لیبیا کو راکھ میں تبدیل ہمارے حکمران امریکی غلامی سے تھکتے، مولانا عبدالقادر لونی

بدھ 24 ستمبر 2025 20:35

ڈ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدلروف سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹرشمس الھدی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی ناظم دوئم قاری مہراللہ مولانا سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات مفتی فدالرحمن ودیگر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کی داعی کہنا غلامی کے سوا کچھ نہیں۔

پوری دنیا میں بدامنی کی آگ امریکہ نے لگائی ہے فلسطین افغانستان عراق اور لیبیا کو راکھ کر دی ہمارے حکمران امریکی غلامی سے تھکتی نہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ امن چاہتے تو چھ دفعہ جنگ بندی کی قرار. داد کو ویٹو نہ کردیتی۔ انہوں نے کہا عالمی برادری اور مسلم ممالک کے سربراہان غزہ میں جنگ روکنے کے لیے متفقہ طور پر قرارداد پاس کرے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا جائے۔

اسرائیل کے خونخوار اقدامات اور خونریزی پر عالم اسلام کے حکمران جنرل اسمبلی کے اجلاس میں آواز اٹھائے۔ فلسطین میں انسانیت تڑپ رہی ہے فلسطینی فضا اسرائیلی حملوں اور انسانی چیخوں سے گونج رہی ہے آج بھی خاموشی اختیار کی تو روز قیامت فلسطینیوں کے ہاتھ ہوگے اور امت مسلمہ کے حکمرانوں کی گریبان ہوگی انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کو اسرائیل کی ظلم وبربریت اور انسانیت کی نسل کشی دکھائی نہیں دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین پر دو ٹوک موقف اپنائے امریکہ اپنی پروردہ عالمی دہشت گرد اسرائیل کے ذریعے جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں امریکہ آج جنگ رکنا چاہیے تو اقوام متحدہ جنگ رکوا لیتے۔

اقوا متحدہ نے ہمیشہ امریکہ کی لونڈی کا کردار اداکیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحد پر تنقید محض مکاری اور منافقت ہی