Live Updates

احسان اللہ احسان کو عمران خان نے فرار کروایا، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

جو بندہ کہہ رہا ہے میں نے 45 سے 50 ہزار دہشت گرد یہاں پر آباد کرالیے، ہم نے ان کو سیٹل کرنا تھا اور خود سینکڑوں بار مان چکا ہے تو وہ یہ حرکت نہیں کرسکتا؟ اور یہ کی گئی؛ سابق صوبائی وزیر کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 25 ستمبر 2025 13:04

احسان اللہ احسان کو عمران خان نے فرار کروایا، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر 2025ء ) سابق وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ احسان اللہ احسان کو عمران خان نے فرار کروایا۔ تفصیلات کے مطابق فرحان ورک کے ساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بندہ کہہ رہا ہے میں نے 45 سے 50 ہزار دہشت گرد یہاں پر آباد کرالیے، ہم نے ان کو سیٹل کرنا تھا اور خود سینکڑوں بار مان چکا ہے تو وہ یہ حرکت نہیں کرسکتا؟ اور یہ کی گئی، اب لوگوں کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ دنیا میں شیطان کا نمائندہ ہے، اس حوالے سے چیزیں کھل چکی ہیں، یہ چیزیں ثابت ہوگئی ہیں کہ یہ 73ء کے آئین کے دشمن اور بھارتی ایجنسی را کا نمائندہ ہے، اس لیے انہوں نے ایسا کیا۔

علاوہ ازیں فیاض الحسن چوہان یہ دعویٰ بھی کرچکے ہیں کہ 2019ء میں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران جہاں آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے، سکھ کمیونٹی کی جانب سے عمران خان کو ایک خالص سونے کا لوٹا تحفے میں دیا گیا، عمران خان کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران تحفے میں ملنے والا سونے کا لوٹا پیتل سے بدل کر توشہ خانہ میں جمع کروایا گیا اور اصل لوٹا وزیراعظم نے اپنے پاس رکھ لیا، اس کے علاوہ ایک ڈنر سیٹ بھی بیچا گیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس قیمتی تحفے کو راولپنڈی کے صرافہ بازار سے پیتل کے لوٹے سے تبدیل کیا گیا، پھر اس پر سونے کی قلعی چڑھا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کرا دیا گیا، یہ واقعہ عمران خان کی مبینہ کرپشن کی ایک جھلک ہے، یہ نوسرباز، لالچی اور حریص ہیں، عمران خان کو ملائیشیا سے ملنے والا ایک قیمتی ڈنر سیٹ بھی فروخت کردیا گیا، سیٹ میں شامل پیالیاں راولپنڈی کے راجہ بازار میں بیچ دی گئیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات