
سی پیک کے فریم ورک کے تحت 14ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس بیجنگ میں شروع
سی پیک عوام اور بالخصوص نوجوانوں کیلئے ترقی کا نیا دور ثابت ہو گا،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی چین کے غربت مٹانے کے ماڈل سے استفادہ کرتے ہوئے پسماندہ اضلاع میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی،احسن اقبال
جمعہ 26 ستمبر 2025 14:10
(جاری ہے)
احسن اقبال نے بتایا کہ سی پیک فیز ون میں 8ہزار میگاواٹ بجلی، 888کلومیٹر شاہراہیں اور گوادر کی ترقی کے منصوبے مکمل ہوئے، گوادر ایک ماہی گیر قصبے سے پاکستان کا میری ٹائم گیٹ وے بن چکا ہے، ایم ایل 1کی جدید کاری ریلوے کے نظام کو نئی جان دے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کیلئے 10000پی ایچ ڈی سکالرشپس اور انوویشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے، چین کے غربت مٹانے کے ماڈل سے استفادہ کرتے ہوئے پسماندہ اضلاع میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی اور اسلام آباد میں ایکسپورٹ پر مبنی خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سی پیک کے فیز ٹو میں زرعی اصلاحات، الیکٹرک گاڑیوں کے منصوبے، مائننگ کوریڈور اور بارڈر مارکیٹس شامل ہوں گی۔احسن اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 300میگاواٹ کا سولر منصوبہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد دے گا، سی پیک کے پانچ کوریڈورز، گروتھ، انوویشن، گرین، لائیولی ہڈ اور علاقائی روابط پاکستان کی معیشت کو نئی جہت دیں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان 2030تک اپنی 60فیصد توانائی صاف ذرائع سے حاصل کرے گا، ڈیجیٹل سلک روڈ کے تحت5G، فائبر اور ڈیٹا سینٹرز قائم ہوں گے، مشترکہ AIاور کوانٹم لیبارٹریز قائم کی جائیں گی، پاکستان سی پیک منصوبوں اور چینی عملے کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
تمام اسلامی ممالک کے مابین دفاعی تجارتی تعاون مضبوط دفاعی اتحاد وحدت وقت کی اشد ضرورت ہے ‘ مولانا سید عبدالخبیر آزاد
-
صوبائی وزیرمحنت ملک فیصل ایوب کھوکھرکا سندر ورکرز ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ
-
آئی ٹی سی این ایشیا 2025؛ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز
-
سندھ حکومت کاروبار دوست ماحول کے لیے سرمایہ کاری کر رہی ہے، مراد علی شاہ
-
فلک جاوید نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا
-
پنجاب میں 18 نئی چینی ایس آر ٹی میٹروز چلائی جائیں گی
-
فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
مریم نواز نے صوبے میں میرٹ، گڈگورننس اور شفافیت کی مثال قائم کی ہے، پنجاب اور سیلاب متاثرین پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عظمیٰ بخاری
-
لاہور،بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار
-
لاہور میں 442 مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کردی گئی
-
بورے والا ، نامعلوم افراد نے نوجوان کو گھرسے بلا کر ویرانے میں لےجا کر قتل کردیا، مقدمہ درج
-
نوشہرو فیروز۔۔۔گھریلو تنازعہ پر ملزم نے بیوی اور سسر کو فائرنگ کرکے قتل کریا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.