وزیراعظم کا غزہ میں جنگ بندی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت پراقوام متحدہ میں خطاب خوش آئند ہے،سینیٹر حافظ عبدالکریم

ہفتہ 27 ستمبر 2025 18:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیرو سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں غزہ میں جنگ بندی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت پرخطاب خوش آئند ہے،موسمیاتی تبدیلی، اسلاموفوبیا اور عالمی امن پر وزیراعظم کا موقف قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کا خطاب بروقت، جرات مندانہ اور عوام کی ترجمانی ہے، خطے میں پا ئیدار امن کے قیام کے لیے پا کستان نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کر کے مثبت رویہ اپنایا۔

سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ مر کزی جمعیت اہلحدیث حکومت کے عالمی امن و انصاف کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی، اسلاموفوبیا اور عالمی امن پر وزیراعظم کا موقف بھی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پا کستا ن ایک امن پسند ملک ہے اور اس نے ہمیشہ خطے میں امن کی با ت کی ہے، پاکستان اپنے تمام اسلامی برادر و ہمسایہ مما لک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔