
چین کیساتھ تنازع کا خطرہ، امریکا کی دفاعی کمپنیوں کو میزائلوں کی پیداوار 4گنا کرنے کی ہدایت
پیر 29 ستمبر 2025 21:10
(جاری ہے)
جون میں پینٹاگون نے اہم میزائل ساز کمپنیوں کو ایک اجلاس میں طلب کیا جس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے بھی شرکت کی، اس اجلاس میں لاک ہیڈ مارٹن، ریتھیون، اینڈریل انڈسٹریز اور دیگر کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے۔
ان اداروں نے کہا کہ وہ مزید ملازمین بھرتی کر رہے ہیں، فیکٹریوں کی توسیع کر رہے ہیں اور اضافی پرزہ جات کا ذخیرہ تیار کررہے ہیں تاکہ ممکنہ طلب کو پورا کیا جاسکے۔رپورٹ کے مطابق جون میں ٹرمپ انتظامیہ نے مزید جارحانہ پیداواری اہداف مقرر کیے تھے، اس دوران اسرائیل اور ایران کے درمیان 12روزہ جنگ میں امریکا نے سیکڑوں جدید میزائل استعمال کیے جس سے امریکی ذخائر مزید کم ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پینٹاگون چین کے ساتھ ممکنہ جنگ کے لیے 12ہتھیاروں کو ترجیح دے رہا ہے جن میں پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل، لانگ رینج اینٹی شپ میزائل، اسٹینڈرڈ میزائل 6، پریسیژن اسٹرائیک میزائل اور جوائنٹ ایئر-سرفیس اسٹینڈ آف میزائل شامل ہیں۔ ان میں خاص طور پر پیٹریاٹ میزائل کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے کیونکہ لاک ہیڈ مارٹن عالمی طلب کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔دستاویزات کے مطابق پینٹاگون نے کمپنیوں سے کہا کہ وہ 6، 18اور 24ماہ کے دوران پیداوار کو موجودہ سطح سے 2.5گنا بڑھانے کا منصوبہ پیش کریں۔ستمبر میں امریکی فوج نے لاک ہیڈ مارٹن کو تقریباً 10ارب ڈالر کا ٹھیکہ دیا ہے جس کے تحت وہ 2024سے 2026کے درمیان تقریباً 2ہزار پی اے سی-3میزائل تیار کرے گی، پینٹاگون چاہتا ہے کہ مستقبل میں ہر سال اتنے ہی پیٹریاٹ میزائل تیار کیے جائیں جو موجودہ پیداوار سے تقریباً چار گنا زیادہ ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی
-
اگلے مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا،وزیر خزانہ
-
گلگت بلتستان میں مالیاتی کوآپریٹو سوسائٹز میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی
-
بیوی اور دو بچوں کے لیے 75ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے گارڈین جج کے عبوری حکم کے خلاف شوہر کی درخواست مسترد
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر جوانوں اور فوجی قیادت کو خراجِ تحسین
-
وزیراعظم کی سفارش پر صدرِ مملکت نے انسانی ہمدردی اور آئینی تقاضوں کی بنیاد پر عبدالباسط کی سزائے موت معاف کر دی، جیل سے رہا
-
راولپنڈی،جواء کھیلنے والی2 ملزمان گرفتار
-
سپارکو کی قیادت میں خلائی سائنس کا جشن‘پاکستان بھر میں ورلڈ اسپیس ویک 2025 کا شاندار آغاز
-
پاکستان میں ہر سال 90 ہزار خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص، 40 ہزار جاں بحق ہو جاتی ہیں، آصف بھٹو زرداری
-
کراچی، گٹکا و منشیات فروشی میں ملوث 5مبینہ ملزمان گرفتار
-
شافع حسین سے ازبکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی و تجارتی وفد کی ملاقات،پنجاب اور ازبکستان کے مابین تجارتی اشتراک اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں قرض فراہمی کا نیا ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.