امریکہ اسرائیلی معاملے میں عالمی دنیا کو بیوقوف بنا رہا ہے، ارمان ادریس چٹھہ

منگل 30 ستمبر 2025 12:57

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)ممتاز سکالر چوہدری ارمان ادریس احمد چٹھہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیلی معاملے میں عالمی دنیا کو بے وقوف بنا رہاہے،امریکہ نے فلسطین ، افغانستان ، عراق اور لیبیا کو راکھ کردیا اور ہمارے حکمران امریکی غلامی سے تھکتے نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا داعی کہنا غلامی کے سوا کچھ نہیں ، پوری دنیا میں بدامنی کی آگ امریکہ نے لگائی ہے،اگر امریکہ امن چاہتا ہے تو غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو چھ بار ویٹو نہ کرتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب و پاکستان کے دفاعی معاہدے میں دیگر اسلامی ممالک کو شامل کرکے اسلامی بلاک تشکیل دیا جائے اور کسی ایک ملک پر حملہ تمام اسلامی ممالک پر حملہ تصور کرنے کا اعلان کیا جائے تاکہ عالم کفر اور صہونی لابی کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جاسکے ، سعودی عرب اور پاکستان اسرائیل کے غزہ پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوری طور پر مشترکہ اقدام اٹھائیں۔