وزیر مذہبی امور سے ویٹی کن سٹی کے سفیر کی ملاقات، دہشتگردی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ بارے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال

منگل 30 ستمبر 2025 16:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حالی روڈ پر ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب بھارتی پراکسی فتنة الخوارج کے دہشت گردوں کے خودکش دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے، واقعہ میں خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے سابق صوبائی دارالحکومت میں واقع حالی روڈ پر واقع ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر سفید سوزوکی وین کے ذریعے خودکش حملہ کیا گیا۔

خودکش حملہ آور کے ساتھ آنے والے دہشت گردوں نے دھماکے کے بعد ایف سی ہیڈکوارٹرز میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، حملے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت بخت محمد نے بتایا کہ دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے، جنہیں سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے، جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے، تمام دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب پیش آیا، دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی،دھماکے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیجز میں طویل فاصلے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ کے مطابق ’دھماکا اس وقت ہوا جب بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی ماڈل ٹاؤن سے حالی روڈ کی طرف فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز کے قریب مڑی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی فوٹیج میں وہ لمحہ قید ہوگیا جب زوردار دھماکے نے سڑک کو ہلا کر رکھ دیا۔ دریں اثناء صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں فتنہ الخوارج کے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سکیورٹی فورسز کو بروقت اور موثر کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور زخمی ایف سی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نواز شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے، پاکستان دشمن قوتوں کی مایوسی ان کی ناکامی اور انجامِ بد کی علامت ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ عالمی اور علاقائی منظرنامہ پاکستان مخالف ریاستوں اور ان کی پراکسیز کے خلاف تبدیل ہورہا ہے اس لیے وہ مایوسی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان، اس کے عوام اور اس کی سکیورٹی فورسز ان شاء الّلہ غالب آئیں گی۔ دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

پی ایم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نیدہشت گردحملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحتیا بی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر کو عبرت ناک سزا ملے گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، سکیورٹی فورسز اور پوری قوم ملک سے دہشتگردی اور فتنہ الہندوستان کے جڑ سے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔