ٹرمپ کی ورجینیا میں امریکی جنرلز سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف

منگل 30 ستمبر 2025 21:40

ٹرمپ کی ورجینیا میں امریکی جنرلز سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ..
ورجینیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورجینیا میں امریکی فوجی جنرلز سے خطاب کے دوران پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تین روز پہلے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم یہاں موجود تھے، فیلڈ مارشل پاکستان میں بہت اہم شخصیت ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے کہا ٹرمپ نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں، انہوں نے کہا ٹرمپ نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں، جنگ ہو جاتی تو بہت زیادہ برا ہوتا۔

ٹرمپ نے کہاکہ فیلڈ مارشل کا یہ تبصرہ مجھے بہت اچھا لگا، ان کی تعریف کو میں نے اپنے لیے اعزاز محسوس کیا۔ امریکی صدر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یہ سب ہمارے ساتھ موجود لوگوں سے کہا جن میں دو جنرل تھے، صدر ٹرمپ نے بھارت پاکستان جنگ میں سات طیارے گرنے کا بھی ایک بار پھر ذکر کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگیں رکوانے کیلیے تجارت کو استعمال کیا، پاکستان اور بھارت سے کہا جنگ روکو، تجارتی معاہدہ کرو۔