Live Updates

ملک میں سیلاب اور آفت آئی ہوئی ہے، سندھ پنجاب کے لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، سینیٹر شیری رحمٰن

پیر 6 اکتوبر 2025 17:47

ملک میں سیلاب اور آفت آئی ہوئی ہے، سندھ پنجاب کے لاکھوں لوگ سیلاب سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ ملک میں سیلاب اور آفت آئی ہوئی ہے، سندھ پنجاب کے لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو تقویت دینے کے بجائے کمزور کررہے ہیں، پنجاب حکومت اور سندھ حکومت میں الفاظ کی جنگ کا اثر وفاقی حکومت پر پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کے بارے میں باتیں کرنا نامناسب ہے، پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کی نمائندگی ہے۔شیری رحمٰن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بس اتنا کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال کرکے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے، معافی مانگ کر کسی کی عزت نفس میں کمی نہیں ہوتی۔شیری رحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ موسمیاتی انصاف کی بات کی ہے، جنوبی پنجاب سیلاب سے تباہ ہوا ہے، فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات