
’’ایس یوسئ 3535‘‘لڑاکا طیاروں کی خریداری،ایران اور روس میں سودے کا امکان
معاہدے میں 68 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کا پروگرام شامل ہے، جس کے تحت مرحلہ وار ترسیل کی جائے گی،رپورٹ
منگل 7 اکتوبر 2025 15:13

(جاری ہے)
تاہم ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک میڈیا نے اس خبر کو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر پھیلایا ہے۔
یہ پیش رفت جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ اور اس کے بعد امریکی حملوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جن میں یرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان واقعات نے ایران کے پرانے فضائی بیڑے کو جدید بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ روسی طیارے ایران کو حملے روکنے اور تزویراتی مقامات کے دفاع کی زیادہ صلاحیت فراہم کر سکتے ہیں۔ مبصرین کے مطابق یہ معاہدہ ماسکو اور تہران کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، خاص طور پر مغربی پابندیوں کے پس منظر میں۔امریکی ادارے جیمز ٹائون کے مطابق 2021 سے 2024 کے درمیان روسی اسلحہ کی برآمدات میں 92 فی صد کمی واقع ہوئی ہے، لہذا ایسے معاہدے ماسکو کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔یہ معاہدہ روس اور ایران کے تزویراتی تعاون کے ایک نئے مرحلے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ بالخصوص اس اعلان کے بعد کہ دونوں ملکوں کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے 27 ستمبر کو ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندیاں اور دیگر اقدامات دوبارہ نافذ کر دیے تھے۔ یہ اقدام برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کے بعد کیا گیا۔ان پابندیوں کے تحت ایران پر ایک بار پھر ہتھیاروں کی خرید و فروخت، یورینیم کی افزودگی اور ری پروسیسنگ کی تمام سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایسے کسی بھی بیلسٹک میزائل پروگرام پر پابندی ہوگی جو جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔تہران نے، جو جوہری ہتھیار بنانے کی کسی نیت کی تردید کرتا ہے، خبردار کیا ہے کہ اس اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا۔روسی حکومت ایران کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتی ہے۔ وہ ایران کے پر امن جوہری توانائی کے حق کی حمایت کرتی ہے اور جون میں امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت بھی کر چکی ہے جن میں ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان کے دارالحکومت میں زور دار دھماکے
-
مکہ مکرمہ،منشیات اسمگلنگ کیجرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی
-
دبئی میں مجیشن چیمپئن شپ سیزن 7 کی کٹ لانچنگ اور ٹرافی رونمائی کی شاندار تقریب
-
غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذالعمل ہوگیا، مصری میڈیا کا دعوی
-
یہ جنگ ہمیشہ کے لیے بند ہونی چاہیے، غزہ امن معاہدے پر عالمی رہنمائوں کا ردعمل
-
افغانستان کے وزیر خارجہ سفارتی دورے پر بھارت پہنچ گئے
-
اسپین کا بڑا قدم، اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر پابندی منظور
-
غزہ کی تعمیر نو میں امریکا اور دیگر ممالک شریک ہوں گے، ٹرمپ
-
مصنوعی ذہانت سے 2040 تک عالمی تجارت میں 40 فیصد تک اضافہ ممکن
-
امریکی وزیرخارجہ روبیو نے اسرائیل کی درخواست پر پیرس اجلاس میں شرکت منسوخ کردی
-
واپس نہ آئیں،اسرائیلی فوج کی اہل غزہ کو وراننگ
-
وائٹ ہائوس نے ٹرمپ کو دی پیس پریذیڈنٹ قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.