وزیراعظم شہباز شریف کو ملک کی تعمیر و ترقی میں غیر معمولی قیادت اور خدمات کے اعتراف میں ملائشیا کی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی

منگل 7 اکتوبر 2025 14:58

وزیراعظم   شہباز شریف کو ملک کی تعمیر و ترقی میں  غیر معمولی قیادت اور ..
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کی غیر معمولی قیادت اور خدمات کے اعتراف میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی آف ملائیشیا ( آئی آئی یو ایم) نے ’’لیڈرشپ اور گورننس‘‘ میں پی ایچ ڈی ( ڈاکٹریٹ) کی اعزازی ڈگری عطا کی۔ اس سلسلے میں منگل کویہاں آئی آئی یو ایم کے کوالالمپورکیمپس کے اسلامی فکر و تہذیب کے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ خصوصی کانووکیشن کا انعقاد ہوا جس میں ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی آف ملائیشیا کی آئینی سربراہ تنکو عزیزہ امینہ میمونہ سکندریہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ رانا تنویر حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، ملائیشیا کے وزیرِ مواصلات فہمی فاضل، ملائیشیا کےوزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر زیمبری عبدالقادر ملائیشیا کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدرتان سری عبدالرشید حسین اورریکٹرپروفیسر عثمان باقر اور پاکستان کے ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ بھی موجود تھے۔\932