پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست، بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی ایئر چیف کے مضحکہ خیزبیانات

بھارت کے کتنے طیارے گرے، میں آج بھی اس کے بارے میں کچھ نہیں بولا اور نہ میں بولنا چاہوں گا،پریس کانفرنس

منگل 7 اکتوبر 2025 14:22

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی عسکری قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ غیر سنجیدہ اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کی وجہ سے بھارتی عسکری قیادت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔بھارتی ایئرچیف کا غیر ذمہ دارانہ اور مضحکہ خیز بیانات دینا وطیرہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ایئر چیف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ؛ بھارت کے کتنے طیارے گرے، میں آج بھی اس کے بارے میں کچھ نہیں بولا اور نہ میں بولنا چاہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ سوچتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے 15طیارے گرائے تو سوچنے دو، ہمیں کچھ نہیں بتانا چاہیے کہ کتنا نقصان ہوا۔بھارتی ائیر چیف نے کہا کہ ہم بھی تو چیزیں کرید کرید کر نکال رہے ہیں کہ ہم کیا کر پائے۔بھارتی ایئر چیف کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیاروں کی تباہی پر خاموشی ایک طرح کا اعتراف ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی بھارت کے طیارے گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔