�راچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیر بلدیات
سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پریس کلب کی رہائشی منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرز دیے جا رہے ہیں۔ تمام ترقیاتی کام پریس کلب کی زیر نگرانی مکمل کیے جائیں گے۔ ایم ڈی اے میں 80۔20 فارمولے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ پریس کلب کے نئے ممبران کے لیے پلاٹوں کی قرعہ اندازی بھی اسی ماہ کر دی جائے گی۔
سندھ حکومت چئیرمین
بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کی روشنی میں صحافیوں کے تمام مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ وزیراعلی سید مراد علی شاہ بھی اس سلسلے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو
کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر پر کلب کی مجلس عاملہ سے ملاقات اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
(جاری ہے)
قبل ازیں وزیر بلدیات
سندھ سید ناصر حسین شاہ کی پریس کلب آمد پرصدر فاضل جمیلی، سیکریٹری سہیل افضل خان خازن عمران ایوب، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف، گورننگ باڈی کے ارکان عبدالحفیظ بلوچ، موناصدیقی ،کفیل احمد، قاضی محمد یاسر,محمد فاروق اور حماد حسین نے استقبال کیا ملاقات میں صحافیوں کی فلاح و بہبود، رہائشی اسکیموں، اور پریس کلب کی ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ
کراچی کی بڑی سڑکوں کے ساتھ اندرونی سڑکوں کو بنایا جائے گا۔سعید غنی کے کاموں کو آگے بڑھائوں گا۔صرف سڑکیں ہی نہیں بنائیں گے بلکہ سیوریج سسٹم کو بھی بہتر بنائیں گے ۔اس سال سب سے زیادہ اسکیمیں مکمل کی ہیں
۔سندھ سالڈ ویسٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایک ٹاسک ٹیم بنائی جارہی ہے ۔
ہم نشاندہی چاہیں گے کہ کی جائے
۔پانی کے مسائل اور بلڈنگ کنٹرول کے مسائل کو بہتر کیا جارہا ہے۔انسانی جانوں کے لئے خطرناک عمارات کا پراپر متبادل انتظام کیا جارہا ہے۔وہاں کے رہائشیوں کو متبادل فراہمی کے لیے کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ جو
سڑک بنائی جائے وہ ٹوٹ جائے ۔ایسا ہوتا تو شاہراہ فیصل کی بھی
سڑک ٹوٹ جاتی۔ایسی شکایات پر نوٹس لیا گیا اور وہاں کام کرایا گیا۔
ایمرجنسی میں ایسا ہوا ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ
بلاول بھٹو زرداری نے
پنجاب میں پریشان حال عوام کو فوری امداد دینے کی بات کی تھی۔تاکہ چیزیں بہتر کی جاسکے
۔بلاول بھٹو نے متاثرین کی داد رسی کیلئے کہا اس میں کوئی برائی نہیں ہے
۔پیپلز پارٹی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو بے جا تنقید کا نشانہ بنانے کا جواب دیا ہے
۔بلاول بھٹو زرداری نے بات
پنجاب کے لوگوں کی سپورٹ میں کررہے ہیں جسے غلط رنگ دیا جارہا ہے۔
عظمی بخاری سکھر آجائیں ان کو دورہ کرائیں گے۔عظمی بخاری
سندھ کے اسپتالوں کا دورہ کرلیں۔سیاست میں گرماگرمی نہیں ہونی چاہیے ۔چچا بھتیجی کے جھگڑے کا رنگ دیا جارہاہے۔ اس کا
نقصان وفاقی حکومت کو ہوگا۔اب بڑی مشکل سے ملک بہتری کی طرف جارہا ہے جس میں
فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور صدر
زرداری کا اہم کردار ہے ملک ڈیفالٹ سے نکال کر بہتری کی طرف لائے۔
وزیر اعلی پنجاب
مریم نواز خاتون ہیں ان کا احترام کرتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا کہ
پیپلز پارٹی کو
شاہد خاقان عباسی، عظمی بخاری سمیت کسی سے کارکردگی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے
۔پیپلز پارٹی بغیر کسی سہارے کے عوامی ووٹوں سے منتخب ہوتی یے
۔سندھ کی عوام صوبائی حکومت اور
پیپلز پارٹی سے مطمئن ہیں۔2029 کے عام
انتخابات میں عوامی ووٹوں سے ملک بھر میں کامیابی حاصل کریں گے۔
بلاول بھٹو
زرداری اگلے
وزیراعظم ہوں گے۔وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے پریس کلب کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
سندھ حکومت صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
کراچی پریس کلب صوبے کے صحافیوں کا تاریخی اور نمائندہ ادارہ ہے، جو
جمہوریت، آزادیِ اظہار اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ
کراچی پریس کلب کے زیرِ اہتمام ترقیاتی منصوبے نہ صرف موجودہ اراکین بلکہ نئے شامل ہونے والے صحافیوں کے لیے بھی سہولت کا باعث بنیں گے۔ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ تمام اسکیموں کی فائلیں مکمل کر کے متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہیں، اور ان کی منظوری کا عمل حتمی مرحلے میں ہے۔وزیرِ بلدیات نے کہا کہ
صحافی برادری معاشرتی ترقی اور عوامی آگاہی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اس لیے ان کی رہائش، تحفظ اور سہولیات کے حوالے سے حکومت
سندھ خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی
کراچی پریس کلب کے ممبران کے لیے نئی رہائشی اسکیم کے تحت پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ
صحافی اپنے اور اپنے خاندان کے لیے بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی کر سکیں
۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے وزیرِ بلدیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ
سندھ کی جانب سے اسکیموں کی منظوری خوش آئند قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی مجلسِ عاملہ کئی برسوں سے اراکین کے لیے سہولیات میں اضافہ اور فلاحی منصوبوں کی منظوری کے لیے کوشاں تھی، اور وزیرِ بلدیات کی ذاتی دلچسپی سے یہ ممکن ہو سکا۔سیکریٹری سہیل افضل خان نے کہا کہ وزیرِ بلدیات کی جانب سے
کراچی پریس کلب کے اراکین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اعلان سے
صحافی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت
سندھ اپنے وعدوں پر جلد عملدرآمد کرے گی تاکہ اراکین کو عملی طور پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ملاقات کے اختتام پر وزیرِ بلدیات کو
کراچی پریس کلب کی جانب
سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔