
سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولت کاری کیلئے لایا گیا ہے، وزیراطلاعات عطاء تارڑ
جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:53

(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ ملک میں ایک انتشاری ٹولہ موجود ہے جو ملک کے امن وامان کو تباہ کرنا چاہتا ہے، جیل میں بیٹھے شخص (عمران خان) کے دور میں نیشنل ایکشن پلان کو ختم کرکے دہشت گردوں کو واپس لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب کے دوران پوری قوم نے گواہی دی کہ ہمیں کامیابیاں حاصل ہوئیں، دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کیا، انہیں جہنم واصل کیا گیا اور ملک میں امن قائم کیا گیا لیکن ان دہشت گردوں کو واپس لایا گیا اور آج دن تک سہولت کاری جاری ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ تحریک انصاف کا پورا انتشاری ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے، عمران خان کے ماضی کے بیانات میں یہی کہا گیا کہ یہ اچھے لوگ ہیں، ان سے مذاکرات کرنے چاہئیں اور واپس لانا چاہیے لیکن وہ لوگ بے گناہوں کو نہیں چھوڑتے، اسکول، مساجد میں حملے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف اسپانسر ہے اور دہشت گردوں کو اس سے سہولت کاری ملتی ہے لیکن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا گیا ہے، علی امین گنڈاپور سے رنجش یہ تھی کہ تم دہشت گردوں کی ٹھیک طریقے سے سہولت کاری نہیں کرپا رہے تھے اور ان کے خلاف کارروائی بند نہیں کرپا رہے تھے اور وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہے تھے اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے کہا کہ ایسا بندہ لاؤ جو اشتہاری مراد سعید کا قریبی ساتھی ہو اور دہشت گردوں کے حوالے سے بھی نرم گوشہ رکھتا ہو، سہیل آفریدی کو اس لیے لایا گیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مکمل طو پر سپورٹ اور پروموٹ کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ میں تحریک انصاف اور خیبرپختونخوا حکومت کو واضح کردوں، پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی اسلام آباد میں بنتی ہے اور بنتی رہے گی، ملک کی سیکیورٹی پالیسی کابل میں نہیں بنے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ جیسا چاہتے ہیں ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے کہ سیکیورٹی پالیسی کابل میں بنے اور دہشت گرد خیبرپختونخوا پر حاوی ہوجائیں، پچھلے 12 سال سے آپ کی حکومت کے باوجود صوبے میں دہشت گردی عروج پر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لندن کی عدالت کے فیصلے سے پی ٹی آئی کا بیانیہ پٹ گیا، یہ کس منہ سے اب دنیا کے مختلف کونوں میں بیٹھے انتشار پسند ریاست پاکستان یا فوج کے خلاف بات کریں، اس فیصلے کے بعد ان کے پاس کوئی جواز نہیں بچا، پاکستان سمیت لندن کی عدالتوں میں بھی انہیں شکست ہوئی۔وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے اس موقع پر کہا کہ علی امین گنڈا پور کو 2 خواتین کی وجہ سے فارغ کیا گیا، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی وجہ سے انہیں ہٹایا گیا۔انہوںنے کہاکہ لگتا ہے کہ علی امین کے بعد اب بیرسٹر گوہر کی باری ہے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا سے شروع ہوکر وہیں ختم ہوجائے گی، عمران خان نے ایک ہی بات پڑی ہے میں نے ریاست سے ٹکر لینی ہے، پاکستان اور فوج کو بدنام کرنا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
افغان عبوری حکومت کی جانب سے سیز فائر کیلئے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے اپیل کیے جانے کا انکشاف
-
حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی
-
صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پاک فوج نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے تباہ کردیئے
-
پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال ،شہریوں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
-
پی ٹی آئی کہتی کہ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دیں گے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر بالکل برعکس ہے
-
افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعوی بے نقاب
-
سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
شہباز شریف نے امریکی صدر کی خوشامد اور چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں
-
ایسی سردی دہائیوں میں نہیں دیکھی ہو گی
-
امید ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.