
ڈیرہ اسماعیل خان،پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ، 7 جوان شہید،6 دہشتگرد جہنم واصل
ہفتہ 11 اکتوبر 2025 11:39
(جاری ہے)
حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر ڈٹ کر مقابلہ کیا، پولیس اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، خوارج مسلسل دستی بم پھینکتے رہے، ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد اور آر پی او سید اشفاق انور بھی موقع پر موجود رہے۔
سنٹرل پولیس آفس نے بتایا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر 5 گھنٹے طویل آپریشن کیا، 6 خوارج جہنم واصل کیے اور ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد، اسلحہ ایمونیشن برآمد کیا۔یہ بھی بتایا گیا کہ 7 زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ٹریننگ سنٹر میں موجود تمام زیر تربیت ریکروٹس بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے۔ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق ٹریننگ سکول میں ٹرینی اور اساتذہ و سٹاف سمیت 200 کے قریب افراد موجود تھے۔انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ اعلاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، سرچ اینڈ کلین آپریشن جاری ہے، آر پی او اور ڈی پی او کی قیادت میں کامیاب کارروائی کی گئی۔آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے شہید جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسروں و جوانوں کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس ٹریننگ سنٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سماجی شخصیت ملک سیف اللہ اترا کی خوشدامن کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اپنے عہدے سے دست نویس استعفیٰ باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس کو موصول
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
مریم نوازکی ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
-
کراچی میں را نیٹ ورک کیخلاف بڑی کارروائی، حساس معلومات لیک کرنے والے ملزمان گرفتار
-
کراچی اور حیدر آباد میں 500 الیکٹرک بسیں متعارف کرائی جائیں گی، شرجیل میمن
-
جونیئر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا چارج دینے کیخلاف درخواست پرحکم امتناع
-
سرگودھا ، شادی ہال مارکی میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے 7 ملین کا سامان جل کر راکھ ہو گیا
-
سرگودھا ،بغیر پرمٹ گندم کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 5 ٹرالرز کو پکڑ کر2000بوریاں برآمدکرلیں
-
حافظ نعیم الرحمن 17 اکتوبر کو سرگودھا آئیں گے ،استقبال کیلئے کارکنان کو متحرک
-
کراچی ایئرپورٹ پر نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
-
بلوچستان میں بریسٹ کینسر میں خطرناک حد تک اضافہ، آگاہی سیشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.