
پیپلز گرین ٹرانسپورٹ منصوبے کے تحت کراچی اور حیدرآباد میں 500الیکٹرک بسیں مرحلہ وار متعارف کرائی جائیں گی، شرجیل انعام
ہفتہ 11 اکتوبر 2025 23:19
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ سے قیوم آباد تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ہے، جو بندرگاہ سے بھاری گاڑیوں کے لیے مخصوص راستہ فراہم کرے گا۔
16.5 کلومیٹر طویل یہ فریٹ ایکسپریس وے پورٹ کو سینیٹر تاج حیدر انٹرچینج سے جوڑے گا، جس سے شہری سڑکوں پر ٹریفک کے دبائو میں کمی اور بندرگاہ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ جامشورو اور مٹیاری میں 41 ہزار ایکٹر رقبے پر دریائی جنگلات لگانے کا منصوبہ ماحولیاتی تحفظ اور کاربن کے اخراج میں کمی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ سندھ حکومت زراعت اور فوڈ پراسیسنگ کے شعبے میں بھی نجی شراکت داری کو فروغ دے رہی ہے۔ ضلع ٹھٹھہ میں ٹماٹر کلسٹر پراسیسنگ پلانٹ کے قیام اور صوبے بھر میں چاول اور گندم میکانائزیشن منصوبوں کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز جاری ہیں، جو جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت صوبے میں ٹرانسپورٹ، توانائی، ماحولیات اور انفراسٹرکچر کے مختلف شعبوں میں کئی اہم منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، یہ منصوبے شہری سہولتوں میں بہتری، روزگار کے مواقع میں اضافہ، سرمایہ کاری کے فروغ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جاری منصوبے سندھ کے عوام کے لیے ایک بہتر، خوشحال اور جدید مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ عوامی خدمت، ترقی اور خود انحصاری کے وژن پر گامزن ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔مزید قومی خبریں
-
میں نے کبھی نہیں کہا حلف نہیں لوں گا، گورنر خیبر پختونخوا
-
لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوڑن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
-
رحیم یارخان،آوارہ کتے کے حملے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا
-
پنجاب حکومت کا 500 ارب کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ
-
اللہ رازق ہے، خدا کی رحمت پر بھروسہ رکھنا چاہئے، علامہ الیاس قادری
-
گورنرسندھ کا رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایوارڈز تقریب سے خطاب
-
پنجاب بھرمیں 1466 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1713زخمی، ترجمان
-
میرسرفرازبگٹی کے خوشحال خان کاکڑ و دیگر رہنماؤں کیخلاف درج مقدمہ واپس لینے کے احکامات
-
بلوچستان کی ایک انچ زمین بھی پوست یا کسی نشہ آور فصل کیلئے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، میر سرفراز بگٹی
-
حکومت نجی و سرکاری اداروں کیساتھ شراکت داری کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال،13سالہ کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی ،تین کے خلاف مقدمہ درج ،دو گرفتار
-
38 ہزار سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.