Live Updates

چیئرمین ایم کیوایم پاکستان کا افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملے کی پرزور مذمت

قومی وقار و خودمختاری کے تحفظ پر آرمی چیف، صدرِ مملکت اور وزیراعظم کے جراتمندانہ اقدامات پر زبردست خراجِ تحسین، پاکستان کی سرحدیں ہمارے ایمان کا حصہ ہیں، ملکی سلامتی پر کسی بھی بیرونی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

اتوار 12 اکتوبر 2025 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ علاقائی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آرمی چیف، صدرِ مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے جراتمندانہ، مدبرانہ اور قومی مفاد میں کیے گئے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ارضِ پاک کا دفاع ایمان کا تقاضا اور ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان ملک کی سالمیت، استحکام اور امن و امان کے تحفظ کیلئے ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی بیرونی سازش یا جارحیت کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات