افغان اشتعال انگیزی کے موثر جواب پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنیکی قرارداد جمع

پیر 13 اکتوبر 2025 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) افغان اشتعال انگیزی کے موثر جواب پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ یہ ایوان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بہادر اور مدبر قیادت کو خراج تحسین اور پاک فوج کی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سلام پیش کرتا ہے۔

یہ ایوان وزیراعظم شہباز شریف کے عزم کی تائید کرتا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،افغان جارحیت پر موثر جواب نے ثابت کیا کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے، کمزوری کی علامت نہیں،قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔