Live Updates

مسلح افواج نے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے موثر انداز میں کاروائی کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا۔صوبائی وزیرآبپاشی

پیر 13 اکتوبر 2025 19:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ نصف صدی سے افغان مہاجرین کی نہ صرف مہمان نوازی کر رہا ہے بلکہ انہیں اپنے پورے ملک میں پناہ دیتے ہوئے مہاجر کیمپوں تک محدود رکھنے کی بجائے پورے ملک میں آزاد حیثیت سے کاروبار جائیدادیں خریدنے کے علاؤہ وہ تمام سہولتیں فراہم کیں جو ایک حقیقی پاکستانی کو حاصل ہیں لیکن ان تمام باتوں سے قطع نظر آج طالبان حکومت کی جانب سے دراندازی کرتے ہوئے دہشت گرد ہمارے عوام اور سیکورٹی فورسز پر حملے کرکے مالی و جانی نقصان پہنچا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ پر طالبان حکومت کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے نہ صرف شواہد فراہم کیے گئے بلکہ ان دہشت گردوں کے کمیں گاہوں کا بھی بتایا گیا لیکن پھر بھی دراندازی اور جارحیت میں کمی نہیں آئی، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ گزشتہ رات افغان حکومت نے احسان فراموشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرحدی علاقوں پرجو حملے کیے اور غلط دعویٰ کیا کہ ہم نے پاک افواج کو نقصان پہچایا، صوبائی وزیر نے کہا کہ اس ضمن میں واضح ہو کہ پاکستان کے مسلح افواج نے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے موثر انداز میں کارروائی کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے جس کی بہترین افواج کسی بھی جارحیت کا منہ تھوڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ طالبان حکومت دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ذمہ دار ہمسایہ ملک ہونے کا ثبوت دے اور افغانستان میں موجود دہشت گردی کے مراکز کو فوری طور پر ختم کرے تاکہ مستقبل میں دونوں ممالک کسی بھی قسم کے محاذ آرائی سے بچ سکیں ، انہوں نے امید کی کی برادر اسلامی ہمسایہ ممالک تصادم کی بجائے امن کا راستہ اختیار کریں گے۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات