
بلوچستان میں شورش نہیں بلکہ علیحدگی کی نام نہاد تحریکیں ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج نہیں پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی
منگل 14 اکتوبر 2025 14:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے پروپیگنڈا کے ذریعے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے بڑھانے کی کوشش کی گئی، تاہم حکومت نوجوانوں کے گلے شکوے سننے کے لیے جامعات اور مختلف فورمز پر جا رہی ہے۔
وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کی خرابی میں بھارتی ایجنسی "را" کا واضح کردار ہے۔ علیحدگی پسند بھارت سے خوش لیکن پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے۔ سیاست سے زیادہ اہم ریاست پاکستان ہے، اور بلوچستان حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی ذمے داری سمجھ کر اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کا موقف دہشت گردی کے حوالے سے دوٹوک اور واضح ہے۔ لاحاصل جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ گورننس کی بہتری اور اصلاحات کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں جبکہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں نمایاں بہتری سامنے آرہی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے میں 3200 غیر فعال سکولز اور 164 بنیادی طبی مراکز کو فعال کر دیا گیا ہے، جب کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہیں جہاں دشمن اور دوست کی پہچان مشکل ہے۔ واضح دشمن کے خلاف کارروائی آسان ہے مگر اندرونی صفوں میں موجود دشمن سے نمٹنا زیادہ مشکل ہے۔ حالیہ کارروائی پوری قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے 24 ذیلی اضلاع میں گزشتہ 12 برسوں سے اسسٹنٹ کمشنرز تعینات نہیں تھے، تاہم موجودہ حکومت نے افسران کی تعیناتی کرکے ریاستی رٹ کو بحال کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا کابینہ میں کئی اہم اور نئے چہروں کو ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان
-
پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب
-
قبائلی عوام کا سہیل آفریدی کے وزیراعلی خیبرپختونخوامنتخب ہونے پر خوشی کا اظہار
-
فہد مصطفی کی دوسری شادی پر حرا سومرو کا معنی خیز ردعمل
-
کراچی: رینجرز اور ڈاکوئوں میں مقابلے کے دوران گولی لگنے سے بزرگ جاں بحق، نوجوان زخمی
-
ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ
-
میں نے کبھی نہیں کہا حلف نہیں لوں گا، گورنر خیبر پختونخوا
-
لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوڑن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
-
رحیم یارخان،آوارہ کتے کے حملے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا
-
پنجاب حکومت کا 500 ارب کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میو ہسپتال آمد
-
اللہ رازق ہے، خدا کی رحمت پر بھروسہ رکھنا چاہئے، علامہ الیاس قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.