
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن پشاور کے سینئر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی ممبران و زیر تربیت افسران کاسی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
منگل 14 اکتوبر 2025 19:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہری مسائل و چیلنجر سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے سپارکو سے سیٹلائٹ امیجز حاصل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے علاوہ دیگر ذرائع سے آمدن میں اضافے کیلئے جوائنٹ وینچرز اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف منصوبوں پر کام کررہا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی ملکر ون یونٹ کے طور پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے عرصہ دراز کے بعد نئے سیکٹرز لانچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو مزید سر سبز و شاداب بنانے کے سلسلے میں گرین بیلٹس کی حفاظت اور اسکے گرین کور میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے مستقل بنیادوں پر جدید ایل ای ڈی لائٹس اور ڈیجیٹل سٹریمرز بھی نصب کئے جا چکے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں شہریوں کی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ نے ایس ایم سی کے شرکاء کو سی ڈی اے کے انتظامی ڈھانچہ، فنکشنز اور آپریشنز سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دارالحکومت اسلام آباد کی تعمیر ماسٹر پلان کے مطابق کی گئی ہے جسکو پانچ مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ شرکاء کو دارالحکومت اسلام آباد میں زوننگ ریگولیشنز کے نفاذ اور شہری منصوبہ بندی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ممبر پلاننگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پانی و سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اسلام واٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اسلام میں موجودہ آبی وسائل کے بہتر انتظامات اور مستقبل میں پانی کی فراہمی کیلئے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔بریفنگ میں اسلام آباد کے ٹرانسپورٹ سسٹم کے بارے میں بھی تفصیلات شیئر کی گئیں۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ شہر بھر میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں 4 میٹرو بس روٹس اور 160 الیکٹرک بس پر مشتمل فیڈر روٹس شامل ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد کے ٹرانزٹ نیٹ ورک اور بس سٹیشنز کی معلومات کو گوگل میپ اور کرایہ کی ادائیگی کیو آر کوڈ اور ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولیات متعارف کرائی جاچکی ہیں۔ایس ایم سی کے شرکاء کو آئی سی ٹی کے تحت کام کرنے والے مختلف اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن ، اسلام آباد ماڈل جیل، کمیونٹی سینٹرز سمیت دیگر منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے اختتام پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے فیکلٹی ممبر اور چیئرمین سی ڈی اے کے مابین یادگاریں شیلڈز کا تبادلہ ہوا ۔ گروپ فوٹو کے ساتھ کورس کے شرکاء کیلئے گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور امید ظاہر کی کہ تمام شرکاء پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا کابینہ میں کئی اہم اور نئے چہروں کو ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان
-
پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب
-
قبائلی عوام کا سہیل آفریدی کے وزیراعلی خیبرپختونخوامنتخب ہونے پر خوشی کا اظہار
-
فہد مصطفی کی دوسری شادی پر حرا سومرو کا معنی خیز ردعمل
-
کراچی: رینجرز اور ڈاکوئوں میں مقابلے کے دوران گولی لگنے سے بزرگ جاں بحق، نوجوان زخمی
-
ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ
-
میں نے کبھی نہیں کہا حلف نہیں لوں گا، گورنر خیبر پختونخوا
-
لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوڑن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
-
رحیم یارخان،آوارہ کتے کے حملے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا
-
پنجاب حکومت کا 500 ارب کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میو ہسپتال آمد
-
اللہ رازق ہے، خدا کی رحمت پر بھروسہ رکھنا چاہئے، علامہ الیاس قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.