Live Updates

افغانستان کیساتھ آپ نے محاذ کھول دیا جو افسوسناک ہے، لطیف کھوسہ

بھارت کے ساتھ آپ بات چیت کرنے کو تیار ہیں مگر افغانستان کے ساتھ نہیں،میڈیا سے گفتگو

منگل 14 اکتوبر 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ آپ نے محاذ کھول دیا جو افسوسناک ہے، کئی افغانی ہماری سرزمین پر پلے بڑے اور آج ان کو نکالا جا رہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آپ بات چیت کرنے کو تیار ہیں مگر افغانستان کے ساتھ آپ بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔

(جاری ہے)

ٹی ایل پی احتجاج کے خلاف آپریشن پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ مریدکے واقعے پر افسوس ہوا اور ہمارے ساتھ بھی 26 نومبر کو یہی کیا گیا، ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹان میں انہوں نے 14معصوم لوگوں کو شہید کیا، ن لیگ نے سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگی اور انکو کچھ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد آپ نے آئین کو دفن کر دیا، پیکا کے ذریعے میڈیا کا گلا دبا دیا گیا، احتجاج کا پاکستان میں حق ہی نہیں ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ سرفراز چیمہ کا حمزہ شہباز شریف سے بطور وزیر اعلی حلف نہ لینا درست تھا، فیصل کریم کنڈی کا سی ایم کے پی سہیل آفریدی سے حلف نا لینا غیر قانونی ہے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات