
افغانستان سے کشیدگی کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے، سیاسی حل نکالنا چاہئے، عمران خان
ٹی ایل پی کے خلاف تشدد کی مذمت کرتے ہیں، تشدد پر احتجاج کیا جائے، بانی پی ٹی آئی
منگل 14 اکتوبر 2025 21:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بانی نے دہشتگردی کا ذکر کیا اور کہا پی ٹی آئی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، اس مسئلے کا حل نکالنا ہے، فوج بھی میری ہے، شہدا بھی ہمارے ہیں، عام عوام کا خون نہیں بہنا چاہیے، دہشت گردی کے خاتمے کا حل سیاسی طور پر نکالنا چاہئے۔
پی ٹی آئی رہنمائوں نے بتایا کہ بانی نے کہا وہ دہشت گردی کے خلاف پالیسیز پر تنقید کرتے ہیں، مریدکے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بانی نے ٹی ایل پی کے خلاف تشدد پر احتجاج کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا ہے ان کی فیملی فوج میں ہے، فوج سے ان کی کوئی دشمنی نہیں، غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا دہشت گردی کے خلاف پہلے بھی آپریشنز ہوئے ہیں، بانی نے کہا ہے افغانستان پر حملوں کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے۔بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ لوگ نیشنل ایکشن پلان کو پڑھے بغیر کنفیوژن پیدا کررہے ہیں، ہم نے جنوری میں آل پارٹیز کانفرنس کی اس کی پریز ریلیز میں نیشنل ایکشن پلان اور ٹارگیٹڈ آپریشنز کا ذکر ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان سامنے رکھا آپ اسے اتفاق کرتے ہیں ۔ بیرسٹر گوہر خان نے جواب دیا کہ میں نے وہ نکات دیکھے نہیں نہ پڑھے ہیں لیکن ہماری پریس ریلیز میں نیشنل ایکشن پلان کا ذکر ضرور ہے، کنفیوژن پیدا نہیں کرنا چاہیئے، حکمت عملی میں فرق ہے، بانی صرف یہ کہہ رہے ہیں صرف ملٹری آپریشن مسائل کا حل نہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تو بانی پی ٹی آئی نے بھی دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا کہ ہم انتشار نہیں چاہتے، بانی نے کہا جنرل بوجوہ سے بھی ملک کی خاطر بات چیت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات تین جاں بحق ،تین زخمی
-
نادرا کی جانب سے شناخت کے نظام کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے قواعد کا اجراء
-
وزیر اعظم سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ،ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
گورنرخیبرپختونخوا کا ٹریفک حادثہ میں درجن سے زائد اموات پر دلی افسوس کا اظہار
-
بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے ،ترقیاتی کاموں بارے دریافت کیا
-
وزیراعلی مریم نواز کے پنجاب دھی رانی پروگرام کی شیخوپورہ میں تقریب
-
وکلا برادری کا جمہوری عمل پاکستان کے سیاسی مستقبل کے تعین میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
ضلع مہمند میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی ، پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام ، 50 خوارج جہنم واصل
-
آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی دھمکی ، پٹرول کے بحران کا خدشہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی خیبر پختونخوا میں 34فتنہ الہندوستان کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش
-
کتوں کو مارنے کی تصدیق ہوئی تو ایف آئی آر درج ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
کراچی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل، تمام گیٹ پاسزمنسوخ ، ٹرک اًن لوڈ کردیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.