عوام یقین رکھیں پاکستانی قیا دت کبھی اسرا ئیل کو تسلیم نہیں کرے گی، صاحبزادہ سلطان سر مدالقادری

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:40

ْسبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) خانوادہ حضرت سلطان با ہو مر کزی امیر پا کستان تحریک با ہو صاحبزادہ سلطان سر مدالقادری نے سبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پا کستان ایک اسلامی اور جمہو ری ملک ہے پا کستان کی عکسری قیا دت ایک حافظ قرآن اور سید زادے کے ہا تھ میں ہے پا کستان عوام کو یہ یقین رکھنا چا ہئے کہ پاکستان کی قیا دت کبھی اسرا ئیل کو تسلیم نہیں کرے گی کیونکہ کہ سید عاصم منیر جیسے بہا در اور نڈر سپہ سالار کے ہوتے ہو ئے ایسا نہیں ہو گا پا کستانی عوام مطمئن رہیں کہ پا کستانی قیا دت کبھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ئیں گے انھوں نے تمام مشا ئخ عظام،علماء کرام ،وکلاء،سول سو سائٹی،اور میڈیا سے کہا کہ وہ میدان میں آئیں اور اپنا بھر پور کردار ادا کریں اسوقت پوری قوم کو اسرائیل اور اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا مر کزی امیر پا کستان تحریک با ہو صاحبزادہ سلطان سر مدالقادری نے کہا کہ فیڈ ما رشل سید عاصم منیر جسے بہا در اور نڈر سپہ سالار کے ہوتے ہو ئے پا کستان کی قیا دت اسرا ئیل جیسے ناپاک ملک کو تسلیم نہیں کرے گی انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پا کستان کا وقار بلند ہو چکا ہے اس سے ہما ری کیا بڑی خوش نصیبی ہو گی کہ مکہ اور مدینہ شریف کی حفاظت کی ذمہ داری دنیا کی سب سے بہا در فوج پا کستان کے ہا تھ میں ہے سید عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کے با عث آج دنیا کی سپر پا ور ملک امریکہ بھی پا کستان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو چکا ہے انھوں نے کہا کہ قیام پا کستان کے وقت میرے داد حضور فخر کشمیر حضرت سلطان غلام دستگیر رحمة اللہ علیہ نے قائد اعظم محمد علی جنا ح کا بھر پور ساتھ دیا اور اب بھی میں سلطان العارفین حضرت سلطان باہوؒ کی تمام اولا دوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مشا ئخ عظام اور علماء کرام کو انکے آستا نوں اور حجروں سے نکا لیں اور پا کستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بلو چستان میں اس وقت جو دہشت گردی ہے اس میں پڑوسی ملک بلو چستان کے نو جوانوں کو ورغلا رہا ہے بلو چستان کا نو جوان کسی بھی سازش کا حصہ بننے کے بجا ئے صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ بلو چستان سے بے روزگاری اور احساس محرومی کا خاتمہ ہو انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے نو جوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر حکومت بلو چستان روزگار فراہم کرے یا پھر بغیر سود کے کا روبار کے لیئے قرضہ دیا جائے تاکہ بلو چستان کے نو جوانوں کو روزگار اور کا رو بار کے مواقع مل سکیں مر کزی امیر پا کستان تحریک با ہو صاحبزادہ سلطان سر مدالقادری نے کہا کہ کو ئی بھی مسئلہ سندھی،پنجابی،بلوچ،پٹھان،یاپاکستانی،عراقی،فلسطینی،ایرانی،وغیرہ کا نہیں ہر مسئلہ پا کستانی اور مسلما نوں کا ہے لہذا اسلام دشمن قوتیں اپنی سازشوں سے باز آجائیں ۔