ممبرقومی اسمبلی شیخ آفتاب احمداور سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کی قیادت میں بھاری فنڈ کے ذریعے حضرو میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا چکے ہیں ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن

جمعرات 30 اکتوبر 2025 19:49

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2025ء) ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ (ن ) ضلع اٹک عمر خان نے کہا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمداور سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کی قیادت میں بھاری فنڈ کے ذریعے حضرو میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا چکا ہے ، تاریخ گوا ہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی بر سر اقتدار آئی انہو ں نے عوام کی فلا ح و بہبود کے لیے ایڑھی سے چوٹی تک کا زور لگایا ، ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتا ب نے اپنے دور اقتدا ر میں رہ کر اٹک کی عوام کے لیے کئی ترقیا تی کامو ں کو سر انجام دیا جن میں سوئی گیس ، بجلی ، سڑکیں ، نالیا ں اور سوریج کے بہترین انتظاما ت شامل ہیں ، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی مشکلا ت کو آسان کرنے کو ترجیح دی ہے ، عمر خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میا ں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر نے پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ، پی ٹی آئی کی حکومت نے قوم کو صرف سبز باغ دکھائے مگر کام کوئی نہ کیا ،قاضی احمد اکبر حضرو کی عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑ کر غائب ہو چکے ہیں مگر مسلم لیگ (ن) نے یہ ثابت کر دیا کہ عوام اکیلی نہیں ہے ، آنے والے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن ) پنجاب میں کلین سویپ کرے گی اور مزید ترقیاتی کام کر کے اٹک کو ایک ترقی یا فتہ ضلع بنائے گی ۔

(جاری ہے)

ة اٹک ( آن لا ئن) بدل دو نظام کل پاکستان اجتماع عام انشاء ا للہ 21 تا 23 نومبر جمعہ ہفتہ اتوار کو مینار پاکستان کے سائے تلے لاہور میں ہوگا اجتماع عام میں مرد و خواتین سمیت لاکھوں نوجوان شریک ہوں گے اٹک سے بھی ہزاروں لوگ اپنی خواتین کے ساتھ شریک ہوں گے اجتماع عام کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت اور حالات کا تقاضا ہے موجودہ فرسودہ نظام سے عوام تنگ آ چکے ہیں اسے بدلنے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن بدل دو نظام تحریک کا آغاز کا اعلان کریں گے بلدیاتی ہوں یا قومی انتخابات بھرپور حصہ لیں گے اہل، دیانت دار اور جرآت مند قیادت کو سامنے لائیں گے ارکان و کارکنان رابطہ عوام تیز کر دیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 49 و سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب شمالی اقبال خان نے جماعت اسلامی ضلع اٹک کے ضلعی و زونل ذمہ داران،امرائو سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ محمد بلال،امیر تحصیل میاں محمد جنید کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا اقبال خان نے کہا قیام پاکستان کو 78 سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ان مقاصد جلیلہ کہ جن کی خاطر پاکستان معرض وجود میں آیا حاصل نہیں ہو سکے قوم اس وقت دوراہے پر کھڑی ہے عوام کی نظریں جماعت اسلامی کی طرف اٹھ رہی ہیں جماعت اسلامی میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ موجودہ حالات کو حل کر سکے جب بھی مشکل حالات وطن عزیز پاکستان میں آئے ان سب مراحل کے دوران جماعت اسلامی نیان کے خاتمے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مایوسی کفر ہے نوجوانوں کو کبھی بھی مایوس نہ ہونا چاہیے بلکہ اپنی جدوجہد کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا دین کی سربلندی کے لیے جماعت اسلامی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی پی پی ہو یا مسلم لیگ پی ٹی ائی ہو یا اسٹیبلشمنٹ یہ سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں ملکی بگاڑ میں انہی کا ہاتھ ہی21،22، 23 نومبر کو مینار پاکستان لاہور کے وسیع و عریض میدان میں لاکھوں افراد شریک ہو کر موجودہ فرسودہ نظام سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے بدل دو نظام تحریک کے آغاز کاعہد کریں گے۔