آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد ملک بھر میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 48 کے قریب حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد

جمعہ 20 فروری 2026 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2026ء) ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 48 کے قریب حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کیاگیا۔جن میں قومی اسمبلی کے 15 حلقے شامل ہیں۔الیکشن کمیشن سے دستیاب دستاویزات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات منعقد کئے گئے ہیں۔

سندھ اسمبلی کی 2،خیبر پختونخوا اسمبلی کی 2،بلوچستان اسمبلی کی 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ،این اے 18 ہری پور، این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان،این اے 66 وزیر آباد،این اے 96 فیصل آباد،این اے 104 فیصل آباد،این اے ین اے 129 لاہور،این اے 132،این اے 171 رحیم یار خان،این اے 143 ساہیوال،این اے 148 ملتان،این اے 185 ڈیرہ غازی خان،این اے 196 قمبر شہداد کوٹ،این اے 207 شہید بے نظیر آباد،این اے 213 عمر کوٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں پی پی 10 راولپنڈی، پی پی 22چکوال،پی پی 32 گجرات،پی پی 36 وزیر آباد،پی پی 52 سیالکوٹ، پی پی 54 نارووال،پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی،پی پی 93 بھکر،پی پی 98 فیصل آباد،پی پی 115 فیصل آباد،پی پی 116 فیصل آباد،پی پی 139 شیخوپورہ،پی پی 149 لاہور،پی پی 158 لاہور،،پی پی 167 لاہور،پی پی 203 سائیوال،پی پی 266 رحیم یار خان،پی پی 269 مظفرگڑھ،پی پی 289 ڈیرہ غازی خان،پی پی 290 ڈی جی خان شامل ہیں۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 9 شکارپور،پی ایس 80 دادو،خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 22 باجوڑ،پی کے 91 کوہاٹ شامل ہیں۔بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی،پی بی 9 کوہلو،پی بی 20 خضدار،پی بی 22 لسبیلہ،پی بی 45 کوئٹہ،پی بی 50 قلعہ عبداللہ،پی بی 51 چمن شامل ہیں۔پی بی 36 لسبیلہ میں 10 پولنگ سٹیشنز پر 10 مارچ جبکہ این اے 256 خضدار میں 5 اپریل کوضمنی انتخاب ہوگا۔\395