جی ڈی اے نے گورنرکی جانب سے صوبے کی تقسیم سے متعلق بیان کو سختی سے مسترد کردیا
جمعرات 26 فروری 2026 19:30
(جاری ہے)
جی ڈی اے کے رہنماں نے مزید کہا کہ وہ تقسیم اور نفاق کی سیاست کے سخت خلاف ہیں ۔
انہوں نے واضح کیا کہ جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کا نعرہ متحد سندھ ، مضبوط پاکستان ان کی سیاسی جدوجہد کا محور ہے ۔ رہنماں نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور اتحاد کے ذریعے سندھ کے عوام کو کرپٹ حکمرانی سے نجات دلا کر دیرینہ مسائل کا حل نکالنا ہے ۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ سندھ کی تقسیم یا نئے صوبے بنانے کی باتیں دراصل عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں۔ رہنماں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے لسانی بنیادوں پر سیاست کر کے عوام میں نفرت کو ہوا دی ، جس کے باعث ان کی مقبولیت میں واضح کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ اٹھارہ برسوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ تعلیم اور صحت کے شعبے زوال کا شکار ہوئے جبکہ کرپشن کے ذریعے اربوں روپے ضائع کیے گئے ۔ اسی طرح ایم کیو ایم پاکستان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس جماعت نے کراچی اور حیدرآباد کے عوام کو مایوس کیا اور شہری مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ۔جی ڈی اے رہنماں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کی تقسیم کی کسی بھی کوشش کی ہر سطح پر بھرپور مخالفت کریں گے اور اس معاملے پر ہر آئینی ، قانونی اور عوامی فورم پر خلاف آواز اٹھانے کا عزم رکھتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
بورے والا،موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،موٹر سائیکل سوار چچا بھتیجا جاں بحق
-
اوورسیز پاکستانیوں سے جون میں 3.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول، سالانہ بنیاد پر 2فیصد اضافہ
-
کارگو طیارہ حادثہ: پاک بحریہ کا 10 ہزار فٹ گہرے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
-
سماعت سے محروم افراد کے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنیں گے
-
پاکستان میں پائیدار امن کے لیے اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے، حافظ طاہر اشرفی
-
چین اور پاکستان کا باہمی تعلق صر ف دو حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مضبوط رشتہ ہے،فیصل کریم کنڈی
-
توانائی بحران سے ایشیائی معیشتیں شدید متاثر، اے ڈی بی کا مہنگائی بڑھنے کا خدشہ
-
پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56کروڑ 80لاکھ ڈالر ہوگئیں
-
چیئرمین خالد مقبول نے چوری چھپے الیکشن کمیشن سے چار بار عہدے میں توسیع لی ‘ مصطفی کمال
-
قرآن و سنہ موومنٹ کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ملکی سلامتی، اسلامی اقدار، توانائی، فلسطین اور آئندہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے
-
گروپ ہیڈ ملٹی میڈیا اردو پوائنٹ شاہد نذیر چودھری کا ایم ایم ڈی سی کا دورہ، گردوں کے مریضوں کے لیے فلاحی خدمات کو سراہا
-
مختلف ممالک میں غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.