Live Updates

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرا دکھ ہے ،مسلمان عظیم مفکر اور لیڈر سے محروم ہو گئے قیمت اسرائیل کو چکانی ہو گی، محمد طاہر کھوکھر

خامنہ نے اپنی جان کانذرانہ دے دیا مگر وقت کے یزید اسرائیل اور امریکہ کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا، اقوام متحدہ ڈمی ،دوہرے معیار کا ادارہ ،صرف ایک پوپٹ ہے جس کو امریکہ واسرائیل ہلا رہے ہیں ،صدرپاسبان وطن پاکستان

منگل 3 مارچ 2026 00:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2026ء) مرکزی صدر پاسبان وطن پاکستان و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر کا ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرا دکھ اور غم ہے مسلمان ایک عظیم مفکر اور لیڈر سے محروم ہو گئے ہیں یہ مسلمانوں کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے ان کی شہید کرنیکی قیمت اسرائیل کو چکانی ہو گی جو وہ چکائے گا۔

انہوںنے ایران کے خلاف اسرائیلی اور امریکی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی خودمختار ریاست پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کے لیے ایک عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ خامنہ ای کی وفات نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے وہ ایک باوقار بااصول اور جرات مند رہنما تھے جنہوں نے عالمی استعمار اور سامراجی قوتوں کے سامنے ڈٹ کر اپنی قوم کی قیادت کی خامنہ نے اپنی جان کانذرانہ دے دیا مگر وقت کے یزید اسرائیل اور امریکہ کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا انہوں نے اپنی جان کی قربانی دے دی اور پیغام دے دیاکہ مسلمانوں کا سر صرف اللہ کے آگے جھکتاہے ان کی شہادت مسلمان ممالک کے لیئے آنکھیں کھولنے کیلیے کافی ہے یہودی اور کافر کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے ہیں آج مسلمان ملکو ںنے اپنی سیکورٹی یہودیوں کو دی ہوئی ہے امریکہ کو فوجی اڈے دیئے ہوئے ہیںجن سے وہ مسلمان ممالک کو نشانہ بنا رہاہے امت مسلمہ کو ہندو یہودیوں نے تقسیم کر رکھا ہے اور اس تقسیم کے بعد مسلمان ممالک کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہاہے او آئی سی بھی سو رہاہے مسلمان ممالک اسرائیل اور امریکہ کا نشانہ بنتے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے بے جا استعمال اور یکطرفہ اقدامات سے تنازعات حل نہیں ہوتے بلکہ کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے حالیہ کشیدگی کے زمہ دار امریکہ اسرائیل اور انڈیا ہے جنہوں نے پوری دنیاکا امن خراب کیاہوا ہے طاہر کھوکھر نے شہری آبادی تعلیمی اداروں اور بچوں کو نشانہ بنانے پر کہا کہ معصوم شہریوں کا تحفظ بین الاقوامی انسانی قوانین کا بنیادی تقاضا ہے اسرائیل کے حملے میں سینکڑوں بے گناہ طالبات کوشہید کیا گیا معصوم بچیوں بچوںکا خون بہایا جس کے زمہ دار اسرائیل اور امریکہ جو مسلمان ملکو ں کوتباہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ ایک ڈمی اور دوہرے معیار کا ادارہ ہے جو صرف ایک پوپٹ ہے جس کو امریکہ اسرائیل ہلا رہے ہیں اس کی اپنی کوئی طاقت اور پاور نہیں ہے اس کو نچایا جا رہا ہے اقوام متحدہ بتائے ایران پر اسرائیل نے حملہ کرکے ایک لیڈر کو شہید کر دیا اس کا زمہ دار کون ہے کیا اسرائیل پر پابندی لگی ہے ۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ ایران کے عوام کے ساتھ پاکستانی اور کشمیری عوام کی ہمدردیاںساتھ ہیں ایران کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل نے جو ظلم کیا ہے اور جو آگ لگائی ہے یہ آگ اب رکے گی نہیں اس میں امریکہ اور اسرائیل بھی جلیں گے انہوںنے کہاکہ او آئی سی بھی سو رہی ہے ایک ایک کر کے مسلمان ملک نشانہ بن رہے ہیں جب کہ اقوام متحدہ ایک نام نہاد ادارہ ہے جو کو امریکہ اور اسرائیل چلا رہے ہیں جس کے ناک تلے امریکہ اور اسرائیل معصوموں کا خون بہا رہے بے گناہوں کو شہید کیا جارہے مگر اقوام متحدہ گونگا بہرہ اور اندھا ہو چکاہے ۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات