Live Updates

عالم اسلام پر بڑا نازک وقت آن پڑا،امریکہ، اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہماری بقاء کے لیے خطرہ ہے، صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی

منگل 24 مارچ 2026 20:18

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2026ء) سابق وفاقی وزیر مذہبی امورصاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ عالم اسلام پر بڑا نازک وقت آن پڑا ہے امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہماری بقائ کے لیے خطرہ ہے اور المیہ یہ ہے کہ اسلامی ممالک یہود و ہنود کے اس گٹھ جوڑ کی اہمیت نہیں سمجھ پا رہے وہ ہمیں ختم کرنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں اور ہم اپنی جان بچانے کے لیے متحد نہیں ہو رہے وہ آج غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی رحمت اللہ علیہ کے 41 ویں سالانہ عرس کی پہلی نشست میں خطاب کر رہے تھے سجادہ نشین درگاہ عالیہ اور مرکزی امیر جماعت اہل سنت پاکستان علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے صدارت کی صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ عراق ، لیبیا ، یمن ، شام اور اب ایران سب کو علیحدہ علیحدہ کر کے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور پاکستان جو ان کا اگلا یقینی ہدف ہے وہ بھی امریکہ کی ہاں میں ہاں ملا رہا ہے یہ ہماری سلامتی اور ملی یکجہتی کے لیے سنگین ترین مرحلہ ہے کاش اس وقت ہم اپنے دوست دشمن کی پہچان کر سکیں اور مسلمان ممالک کوئی مشترکہ حکمت عملی پر متحد ہو سکیں عرس کی تقریب سے مفتی محمد احمد سعیدی ، پروفیسر مولانا احمد رضا ، مولانا محمد فاروق خان سعیدی ، قاری خادم حسین سعیدی ، مولانا محمد قاسم سعیدی ، مولانا محمد قاسم فیضی، مولانا خدا بخش رضا سعیدی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی رحمت اللہ علیہ اسلام کی حقانیت اور صداقت کے عظیم مبلغ تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی اسلام کی تبلیغ و اشاعت ، اعلائے کلمتہ الحق اور علوم دینیہ کے فروغ میں گزار دی عرس کی تقریب میں شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعید کاظمی، صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی، سید احسن سعید کاظمی، سید جاوید سعید کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، مولانا عبدالرزاق نقشبندی،خواجہ محمد حسین، قاری غلام فرید اظہری، قاری مطیع الرسول سعیدی نے شرکت کی عرس کے اخری روز 25 مارچ بروز بدھ کو 10 بجے دن اختتامی تقریبات منعقد ہوں گی ملک بھر سے ممتاز علمائ اور مشائخ شریک ہوں گے علامہ سید مظہر سعید کاظمی اختتامی تقریبات میں عالم اسلام کے اتحاد اور پاکستان کی سالمیت ،استحکام اور یکجہتی کیلئے دعا کرائیں گے
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات