ْوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاضلع مردان کیلئے 50 ارب روپے مالیت کے جامع ترقیاتی پیکیج کا اعلان
خیبرپختونخوا میں امن و امان کا مسئلہ ریاست کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے، مہنگائی نے ہر گھرانے کو متاثر کیا ہے، بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ، لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی ہے، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، سی این جی ناپید ہے، نوجوان بے روزگار ہیں، کسان بدحال ہے، مزدور پس چکا ہے اور سفید پوش طبقے کے لیے گزارا مشکل ہو گیا ہے، رجیم چینج کے بعد ملک میں سکون نہیں آیا اور ایک ایلیٹ قبضہ مافیا نے ہر عہدے پر قبضہ کر رکھا ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی
اتوار 19 اپریل 2026 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مردان کے جلسے میں عوام کا جمِ غفیر عمران خان کی کال پر آیا ہے اور ہماری ذاتی کوئی حیثیت نہیں۔
کچھ کہتے تھے کہ لوگ نہیں نکلیں گے مگر مردان نے ثابت کر دیا کہ عوام عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہیں۔ عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ جلسہ دن کی روشنی میں کیا جائے اور آج عوام کی بڑی تعداد نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ عمران خان کل بھی لیڈر تھا، آج بھی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کو پیغام دیا ہے کہ قوم تیار ہے، حکم کریں تو اگلے دن اسلام آباد ہوں گے۔ن وزیر اعلیٰ نے صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کا مسئلہ ریاست کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ عمران خان کے دور میں امن قائم تھا مگر موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث دہشتگردی دوبارہ آئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ آپریشن کی مخالفت ڈنکے کی چوٹ پر کرتے رہے ہیں اور عمران خان کی مذاکرات کی پالیسی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج خطے میں ہونے والے مذاکرات بھی عمران خان کی پالیسی کا نتیجہ ہیں، جو وہ 2002 سے پیش کرتے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا عدالتوں سے بھروسہ اٹھ چکا ہے اور اب نظریں عوام پر ہیں۔ عمران خان کا علاج نہ کرانا اور ملاقاتیں بند کرنا دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے، تاہم عوام عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد تھی جو اب کم ہو کر تقریباً 2 سے 2.5 فیصد رہ گئی ہے۔ قرضے 50 ہزار ارب سے بڑھ کر 81 ہزار ارب ہو گئے جبکہ گزشتہ تین سال میں 31 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ پٹرول کی قیمت 150 روپے سے بڑھ کر 360 روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ مہنگائی دوگنا ہو چکی ہے، بیروزگاری بڑھ رہی ہے، کسان اور مزدور شدید مشکلات کا شکار ہیں اور عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد ملک میں سکون نہیں آیا اور ایک ایلیٹ قبضہ مافیا نے ہر عہدے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ تاہم آج اگر خطے میں مذاکرات ہو رہے ہیں تو اس کا کریڈٹ پاکستان اور عمران خان کی پالیسی کو جاتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے مشاورت کی جائے گی۔انہوں نے جلسے کی کامیابی پر پی ٹی آئی تنظیم، پارلیمنٹرینز اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔ پی ٹی آئی قائدین بیرسٹر گوہر ، جنید اکبر ، حلیم عادل شیخ ، اسد قیصر اور دیگر نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان نے پی ٹی آئی مردان جلسے میں عوامی مسائل، خیبر پختونخوا کے حقوق، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور عوامی مینڈیٹ کی بحالی کی قرارداد بھی پیش کی جسے شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ آج پاکستان کا عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ مہنگائی نے ہر گھرانے کو متاثر کیا ہے، بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، سی این جی ناپید ہے، نوجوان بے روزگار ہیں، کسان بدحال ہے، مزدور پس چکا ہے اور سفید پوش طبقے کے لیے گزارا مشکل ہو گیا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ جو عناصر عوام کے ووٹ سے اقتدار میں نہیں آتے انہیں عوام کے مسائل کا کوئی احساس نہیں ہوتا۔ ایسے حکمرانوں کے نزدیک ووٹ کی حرمت اور عوامی مینڈیٹ کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ ان کی ترجیح صرف اقتدار اور ذاتی مفادات ہوتے ہیں۔ قرارداد میں موجودہ معاشی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے جہاں پرانے قرضے اتارنے کے لیے نئے قرضے لیے جا رہے ہیں۔ اشرافیہ کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ غریب عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فوری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں، ان کے اہل خانہ اور معالجین کو بلا رکاوٹ رسائی دی جائے اور انہیں اپنی مرضی کے ہسپتال میں علاج کی اجازت دی جائے۔ اس کے ساتھ ہی تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں مردان سے ملک بھر کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں کیونکہ جب عوام اٹھتے ہیں تو ظلم کے ایوان ہل جاتے ہیں۔ قرارداد میں خطے اور دنیا میں امن کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اس وقت تک کسی بڑے امن عمل سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا جب تک ملک میں عوام کا اعتماد بحال نہ ہو اور ایک حقیقی نمائندہ حکومت قائم نہ ہو۔ اجتماع نے خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صوبے کو نیٹ ہائیڈل منافع سمیت تمام بقایا جات ادا کیے جائیں، این ایف سی میں اس کا جائز حصہ دیا جائے اور فاٹا انضمام کے وقت کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں۔ قرارداد میں واضح مطالبہ کیا گیا کہ ظلم اور جبر کا خاتمہ کیا جائے، عوامی مینڈیٹ بحال کیا جائے اور عوام دشمن نظام کو ختم کیا جائے۔ مزید برآں کسانوں کے لیے ریلیف پیکیج،آئندہ بجٹ میں خصوصی سہولیات اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجتماع کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تحریک انصاف اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، عمران خان، بشریٰ بی بی اور تمام سیاسی قیدیوں کو انصاف دلانے کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور عوام کا ساتھ ہر حال میں نبھایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے جیٹ فیول بھی مہنگا کر دیا
-
معرکہ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر واشنگٹن میں شاندار تقریب
-
ایف بی آر نے جائیداد ویلیویشن معاملات میں ٹیکس محتسب کی ازخود نوٹس،صدرمملکت کے فیصلے کو چیلنج کردیا
-
ایک بے گناہ کو سزا دینے کے بجائے 10 گنہگاروں کو بری کردینا زیادہ بہتر ہے، سپریم کورٹ
-
پٹرول کی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، لوگ کیسے جئیں گے؟ خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اعتماد میں لیا
-
اب اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہوگا، معرکہ ترقی نہ جیتا تو معرکہ حق کا دفاع زیادہ دیر نہیں کرسکیں گے، احسن اقبال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور روسی عوام کو یوم فتح پر مبارکباد
-
ملک بھر میں 5G کے باقاعدہ آغاز میں تاخیر کا خطرہ
-
سی بی ڈی پنجاب کا اربوں روپے کے نئے میگا پراجیکٹس کا اعلان
-
وزیراعظم شہبازشریف کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال، حکومتی امور پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیراحد چیمہ کی زیرصدارت اہم اجلاس، آئندہ بجٹ میں برآمدات کے فروغ کے لئے مجوزہ سکیم کا جائزہ لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.