بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینئر رہنمائوں کی بلاول ہائوس میں ملاقات

منگل 28 اپریل 2026 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ ، پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور پارٹی کے سندھ میں سینئر نائب صدر منظور وسان ،پی پی پی کے رہنما غوث بخش مہر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں پی پی پی گوادر کے رہنما اعجاز بلوچ نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی، اس موقع پر گوادر کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق گفتگو ہوئی۔