ْپاکستان کی سمندری حدود کا دفاع ناقابل تسخیر ، پاک بحریہ میں پہلی ہنگور کلاس آبدوز شامل
وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم اور پاک بحریہ کو مبارکباد پاکستان ایک مضبوط، متوازن اور قابلِ اعتماد دفاعی نظام برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے،صدرمملکت آصف علی زرداری ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں سمندری استحکام برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی، امیرالبحرایڈمرل نویداشرف کاخطاب
جمعرات 30 اپریل 2026 14:20
(جاری ہے)
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہم سمندری گزرگاہوں پر بڑھتے ہوئے خلل عالمی تجارت اور توانائی کے تحفظ کیلئے خطرہ بن رہے ہیں، اور ایک مستحکم، اصولوں پر مبنی بحری نظام کو برقرار رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بحری افواج ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں جدید ہتھیاروں، جدید سینسرز اور ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن سے لیس ہیں، خطے میں سمندری استحکام برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی، یہ آبدوزیں جارحیت کی روک تھام اور بحیرہ عرب اور وسیع تر بحرِ ہند میں اہم سمندری راستوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں گی۔نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ ہنگور نام ہماری قومی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتا ہے، 1971 میں پہلی ہنگور نے دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی جنگی جہاز کو غرق کرنے والی پہلی آبدوز ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا، پی این ایس/ایم ہنگور اسی شاندار روایت کو آگے بڑھائے گی اور یہ پاک بحریہ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے جو ہماری سمندری دفاع کو مضبوط بنانے اور بیڑے کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے میں مدد دے گی۔پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی شمولیت پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور مضبوط دوستی کے ایک اور باب کا اضافہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم اور پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.