پی ایس ایل11، اسلام آباد یونائیٹڈ کو پچھاڑ کر حیدرآباد کنگزمین فائنل میں پہنچ گئی
دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2رنز سے شکست دی میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا ،حنین شاہ نے آخری اوور میں نپی تلی بالنگ کرتے ہوئے صرف3 رنز دیئے ،ایک وکٹ بھی لی کنگزمین نے 5 وکٹوںکے نقصان پر186 رنز بنائے،اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ اووروں میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا سکی
جمعہ 1 مئی 2026 23:15
(جاری ہے)
حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ 20اووروں میں 5وکٹوں کے نقصان پر186رنز بنائے۔ حیدرآباد کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی جب معاذ صداقت بغیر کھاتہ کھولے رچرڈ گلیسن کی گیند پر سلمان مرزا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے، کپتان مارنس لیبوشگن 39، صائم ایوب 38، کوسل پریرا37 اور گلین میکسویل3 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ، عثمان خان 30 گیندوں پر 61 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب عماد وسیم نے 2، رچرڈ گلیسن، کرس گرین اور فہیم اشرف نے ایک ،ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔ 187 رنز کے ہدف کے حصول کے لیے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اووروں میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا سکی،مارک چیپ مین43، حیدر علی 31، ڈیون کونوی30، شاداب خان 22، فہیم اشرف 19، سمیر منہاس6، محسن ریاض5رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،کرس گرین نے 21 اور عماد وسیم ایک سکور بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے حنین شاہ اور محمد علی نے 2،2، عاکف جاوید، حسن خان اور صائم ایوب نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔مزید اہم خبریں
-
ایف بی آئی پر بڑے سائبر حملے کے الزام میں اردن کا نوعمر نوجوان گرفتار
-
لاہورہائی کورٹ:عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی
-
حکومت نے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی‘ کسی کی وفاداری مشکوک نہیں، ہم سب پاکستانی ہیں. مولانا فضل الرحمان
-
عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، وہ جیل میں اس لیے ہے کہ طاقتور قوتوں کو ’’ایبسلوٹلی ناٹ‘‘ کہا، سہیل آفریدی
-
حکومت اور اپوزیشن غیرمشروط مذاکرات شروع کرکے امن و استحکام کو ایک موقع دیں، خواجہ سعد رفیق
-
خیبرپختونخوا میں کارکنان اور پولیس میں تصادم نہیں ہوگا لیکن سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں ضرور ہوں گی، شیر افضل خان مروت
-
ایران اورامریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں بدستورجاری ہیں.قطر
-
لانگ مارچ ایسا نہیں کہ کوئی بہت بڑا سیلاب آگیا ہے اوراسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا.راجہ ناصر عباس
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عدم موجودگی کے باعث خیبر پختونخوا میں سرکاری امور اور فیصلہ سازی متاثر ہونے لگی
-
ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے یومیہ 58 لاکھ بیرل تیل کی پمپنگ بحال کردی ہے.سعودی وزیر توانائی
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگائی گئی تو تحریک انصاف اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائے گی. جنید اکبرخان
-
مذاکرات کے دوران ہم نے ایک بار بھی لانگ مارچ ملتوی کرنے کا نہیں کہا.طارق فضل چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.