پی ایس ایل میں نمایاں کارکردگی پرکھلاڑیوں کو مختلف انفرادی اعزازات سے نواز ا گیا

پیر 4 مئی 2026 12:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2026ء) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف انفرادی اعزازات سے نواز دیا گیا۔ترجمان پی سی بی کیمطابق ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے والی پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 588 رنز بنا کر بہترین بیٹر کا اعزاز حاصل کیا، انہیں گولڈن بیٹ اور حنیف محمد کیپ دی گئی۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے فرحان یوسف کو بہترین فیلڈر قرار دیا گیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان بہترین آل راونڈر ٹھہرے۔ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ پشاور زلمی کے سفیان مقیم کے نام رہا، جنہوں نے 22 وکٹیں حاصل کر کے بہترین بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا اور انہیں فضل محمود کیپ سے نوازا گیا۔کوشال مینڈس کو بہترین وکٹ کیپر جبکہ حیدرآباد کنگز مین کے حنین شاہ کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ آصف یعقوب کو بہترین امپائر کا اعزاز ملا، جبکہ حیدرآباد کنگز مین کو اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ دیا گیا۔