ْچودھری پرویزالٰہی کی قائد حزب اختلاف معین ریاض قریشی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت

پی ٹی آئی صدر سے محمود اچکزئی، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، زین قریشی، لطیف خان کھوسہ،ثناء اللہ مستی خیل دیگر کی ملاقاتیں

پیر 4 مئی 2026 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2026ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ راسخ الٰہی اور محمد خان بھٹی بھی چودھری پرویزالٰہی کے ہمراہ تھے۔ شادی کی تقریب میں بڑی تعداد میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سیاسی رہنما شریک تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نے نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارک دی۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے دولہا اور دلہن کو کامیاب زندگی کی دعائیں بھی دیں۔ ولیمہ کی تقریب میں چودھری پرویزالٰہی سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، ارکان اسمبلی زین قریشی، سردار لطیف خان کھوسہ،ثناء اللہ مستی خیل، ندیم قریشی، اعظم سواتی، عامر ڈوگر، سماویہ طاہر، ریاض فتیانہ نے ملاقاتیں کیں جبکہ تقریب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، نعیم حیدر پنجوتھہ، سردار نصراللہ دریشک، سردار حسنین بہادر دریشک، سعید اکبر نوانی، ریحانہ ڈار، عمر ڈار، عالمگیر گجر اور دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔