حریت رہنمائوں اور تنظیموں کا اشرف صحرائی کو یوم شہادت پر خراج عقیدت ، اقوام متحدہ سے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ
منگل 5 مئی 2026 16:47
(جاری ہے)
رہائشیوں نے قابض انتظامیہ کے منشیات سے متعلق الزامات کو بھی اسی انتقامی مہم کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنا اور عالمی برادری کو گمراہ کرناہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی غرض سے کشمیریوں کی املاک پر قبضے کےلئے بھی استعمال کی جارہی ہیں ۔بھارتی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران2خواتین سمیت 6 افراد کو گرفتار کیاہے۔دریں اثنا کشمیریوں نے شہید حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پورے مقبوضہ علاقے میں اپنے گھروں اور مساجد میں دعائیہ مجالس کا انعقاد کیا۔بابائے حریت سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی محمد اشرف صحرائی کو 12جولائی 2020کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سرینگر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں جموں کی ادھمپور جیل منتقل کیا گیا، جہاں وہ 5مئی 2021کو شہید ہوئے۔ حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں تحریک آزادی کشمیر کے لئے گرانقدر خدمات اور قربانیوں پر اشرف صحرائی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ علاقے میں دوران حراست قتل کے تمام واقعات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔شہید اشرف صحرائی کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیراہتمام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ادھر تازہ برف باری اور بارش کے باعث پورے مقبوضہ علاقے میں معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں ، مغل روڈ سمیت اہم سڑکیں بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں۔ قابض حکام نے لوگوں کو صورتحال بہتر ہونے تک سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.