دین اسلام کے غالب آنے کی اسلامی تاریخ قرآن و حدیث کے اوراق میں موجود ہے ،علامہ قاری اشتیاق احمد

جمعہ 8 مئی 2026 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) اسلامی تاریخ کی جب ہم ورق گردانی کرتے ہیں و ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اسلام کو غالب کرنے کے لئے آمنہ کے لعل محمد ﷺ پیغمبران دین ، صحابہ کرام اور آپ ﷺ کے پیروکاروں نے جب بیری کے درخت کے نیچے بیعت رضوان کرکے اہل کفار پر دھاوا بولنے کے لئے کائنات کے امام محمد ﷺ کے ہاتھوں پر بیعت کی تھی یہ وہ موقع اور وقت تھا جب اسلام کے غالب ہونے کی ابتداء ہوئی تھی ان خیالات کا اظہار جامع مسجد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ شمسی ہاؤسنگ سوسائٹی ملیر کراچی میں علم و حکمت کے داعی اور علوم شرعیہ کے سرخیل علامہ قاری اشتیاق احمد نے ماہ ذوالقعدہ میں رونما ہونے والے احسن القصص بیان کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا میں مسلمانان عالم اور پاکستان بھر کی مسلمان جماعت جو واقعی قرآن و حدیث سے بلا کی محبت کرتے ہیںاور آج کے میرے خطبہ جمعتہ المبارک کو نہایت انہماک سے سن رہے ہیں یہ اوقات بھی آپ کے نامہ اعمال میں اجر و ثواب کی برکھا برسانے میں معاون و ممدد ثابت ہوں گے اس لئے کہ آپ آج میرا خطبہ جمعہ غور سے اور دل جمعی سے سنا ہے اس کے دورس نتائج برآمد ہوںگے، جنہیں میں ٹائم کی کمی کے باعث بیان کرنے سے اس وقت قاصر ہوں ان شاء اللہ آئندہ قرآن و حدیث کے مزید دلائل وبراہین دیکر سامعین کرام اسلام کے غالب اور فتح مکہ کی حقیقت حال سے آگاہی فراہم کروں گا۔

(جاری ہے)

قاری اشتیاق نے نہایت خوش اسلوبی کے پہلو کواپناتے ہوئے خطبہ جمعہ کے شرکاء سے کہا کہ محمد عربی ﷺ کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کیا کریں ۔ قرآن مجید میں بھی آپ ﷺکے اخلاق عظیم کی بہت بڑی دلیل دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا بیعت رضوان کے موقع پر جب قافلہ حق کے 1400نفوس قدسیہ نے آپ ﷺ کے ہاتھوں پر بیعت کی تو پھر آپ ﷺ نے صحابہ کرام اور جلیل القدر پیغمبران دین سیدنا ابو بکر صدیق ، سیدنا عمر فاروقؓ ، سیدنا علیؓ المرتضیٰ ؒ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ میں اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی بیعت کرتا ہوں اس لئے کہ ہم نے آج حدیبیہ کے مقام بیری کے درخت کے نیچے رب تعالیٰ سے عہدوپیماں کیا ہے کہ ہم اس وقت تک کفار مکہ و دیگر سے جہاد کرتے رہیں گے جب تک ہماری جان میں جان ہے اور آپ ﷺ نے کہا کہ جو کفار نے افواء اڑائی ہے کہ عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا گیا ہے ۔

ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیدنا عثمان غنی کا بدلہ نہیں لے لیتے ۔ حدیبیہ کے مقام پر محمد عربی ﷺ اور صحابہ کرام کی جماعت میں جہاد کا عہدوپیما ہورہا تھا کہ کچھ ہی دیر میں سیدنا عثمان غنی آپ ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوگئے ، الحمدللہ فتح مکہ کے بعد مسلمانوں کو تمام غذوات میں فتح مبین حاصل ہوتی رہی۔