مولانا الیاس چنیوٹی کو بنگلہ دیش کے کامیاب دورے پر مبارکباد

جمعہ 8 مئی 2026 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) انٹرنیشنل ختم نبوتﷺ موومنٹ صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی نے امیر پاکستان انٹرنیشنل ختم نبوتؓ موومنٹ و رکن پنجاب اسمبلی حضرت مولانا محمد الیاس چنیوٹی کو وفد کے ہمراہ ختم نبوتؓ کے حوالے سے بنگلہ دیش کے 10روزہ کامیاب جماعتی دورہ پر دلی مبارک باد پیش کی ہے اور کہا کہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچنے پر حضرت مولانا الیاس چنیوٹی اور انکے ساتھیوں کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں اپنے ایک تہنیتی بیان میں ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی نے مولانا محمد الیاس چنیوٹی کے لیے نیک تمناں کا بھی اظہار کیا اور ان کی بنگلہ دیش میں علما کرام و مشائخ عظام سے ملاقاتوں اور دینی مدارس و مساجد میں ختم نبوتؓ کانفرسز، سیمینارز اور ختم نبوتؓ تربیتی کورسز میں کئے گئے خطابات پر خوشی و مسرت کا بھی اظہار کیا ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتؓ کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

نبی کریمﷺ کے بعد دعوی نبوت کرنے والا کافر، کذاب اور واجب القتل ہے۔ حضرت محمد مصطفیؓ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں، آپؓ کے بعد نبوت کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔