کراچی پولیو کے خاتمے کے قریب، افواہیں اور غلط معلومات اب بھی سب سے بڑا چیلنج ہیں، شہریار میمن
سے 25 مئی تک کراچی کی 89 ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم چلائی جائے گی،کوآرڈی نیٹرسندھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر
جمعہ 8 مئی 2026 20:40
(جاری ہے)
میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی کی 89 ہائی رسک یونین کونسلز میں 12 سے 25 مئی تک خصوصی پولیو بوسٹر ڈوز مہم چلائی جائے گی، جس کے دوران 10 سال تک کی عمر کے بچوں کو اضافی پولیو ویکسین دی جائے گی تاکہ بچوں کی قوتِ مدافعت مزید مضبوط ہو سکے اور پولیو وائرس کی منتقلی کو روکا جا سکے۔
والدین کا اعتماد بڑھانے اور ویکسین کے محفوظ ہونے کے حوالے سے یقین دہانی کروانے کے لیے ای او سی کوآرڈینیٹر شہریار میمن اور تقریب میں شریک متعدد صحافیوں نے پولیو بوسٹر ڈوز بھی لگوائی۔شہریار میمن نے کہا کہ سندھ بھر میں پولیو ویکسین کی کوریج میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ انکاری والدین کی تعداد میں بھی مسلسل کمی آ رہی ہے، جو آگاہی مہمات اور کمیونٹی انگیجمنٹ کا مثبت نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا، ہم پولیو وائرس کی آخری قسم کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور ہر ویکسین شدہ بچہ ہمیں پولیو فری کراچی اور پولیو فری پاکستان کے مزید قریب لے جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے اور افواہوں کا مثر مقابلہ کرنے کے لیے میڈیا، علمائے کرام، اساتذہ، سول سوسائٹی اور دیگر بااثر حلقوں کو فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دی گئی ہے تاکہ والدین میں پائے جانے والے خدشات اور غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔بریفنگ میں شریک ماہرینِ صحت اور بچوں کے ڈاکٹرز نے پولیو بوسٹر ڈوز حکمت عملی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہائی رسک علاقوں میں بچوں کو اضافی خوراک دینا قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے اور وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سندیپ نے کہا کہ پولیو بوسٹر ڈوز مہم بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ مہم کے دوران 10 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو بوسٹر ڈوز ضرور دلوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو بوسٹر ڈوز مفت، محفوظ اور ہر بچے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ڈاکٹر سندیپ نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پولیو کیسز میں نمایاں کمی کے باوجود کراچی اب بھی پولیو کے حوالے سے ہائی رسک زون تصور کیا جاتا ہے، اس لیے مربوط اور مثر ویکسینیشن اقدامات ناگزیر ہیں۔حکام نے بتایا کہ مہم کے لیے فرنٹ لائن ورکرز کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ محفوظ ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ کمیونٹی انگیجمنٹ اور عوامی آگاہی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔میڈیا بریفنگ کے اختتام پر تمام شرکا نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں اور عوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر بچے کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنانے کے لیے انسدادِ پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کی لکی مروت بم دھماکہ کی شدید مذمت
-
اسلامی بینکاری و مالیات وقت کی اہم ضرورت، کاروباری برادری کو سود سے پاک نظام اپنانا ہوگا‘ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
-
وفاقی وزیرتعلیم کا کیمبرج امتحانی پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے واقعے کا نوٹس
-
سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیر
-
رانا مشہود احمد خاں کا نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی ،نوجوانوں کیلئے روزگار، ہنرمندی اور کاروباری مواقع کے فروغ کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ
-
دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،چیئرپرسن بی آئی ایس پی
-
یورپی ممالک میں کشتیوں کے زریعے غیر قانونی طور پر پہنچنے والے افراد میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہوتی ہے،ڈ اکٹر طارق فضل چوہدری
-
شالیمار ایکسپریس کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےکمشنر افغان مہاجرین شکیل محمد صافی کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ سے ملاقات
-
گورنرپنجاب نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026ء پر دستخط کر دئیے
-
گورنر پنجاب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.