لله*معرکہ حق میں افواجِ پاکستان نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان ایک مضبوط عسکری قوت ہے،چوہدری سالک حسین
اب وقت آ گیا ہے کہ سیاستدان ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے ملک کو معاشی قوت بنانے پر توجہ دیں، سینئر نائب صدرپاکستان مسلم لیگ
جمعرات 14 مئی 2026 04:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ برداشت، تدبر اور تحمل کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ آج کچھ عناصر یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ صرف وہی پاکستان ہیں، جبکہ ایک صوبے میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کہتے ہیں کہ انہیں ترقی کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی رہنما یہ امید لگائے بیٹھے تھے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فون انہیں آئے گا، مگر عالمی سطح پر بار بار فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے رابطے کیے جا رہے ہیں، جو پاکستان کے وقار اور اہمیت کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان عالمی تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے۔ سیاستدانوں کو چاہیے کہ ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر معیشت، تعلیم اور نوجوانوں کی تربیت پر توجہ دیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ غزہ اور کشمیر میں جاری مظالم پوری امتِ مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا مہنگائی، ایران امریکہ کشیدگی اور سیاست کی بات کر رہی ہے، مگر غزہ کے مظلوم عوام کو فراموش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں آپس کی لڑائیوں سے نکل کر افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ پاکستان کی حالیہ کامیابیوں کے بعد بیرونِ ملک مقیم پاکستانی فخر سے اپنی شناخت بیان کر رہے ہیں۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا اور ہم سب نے مل کر پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال ملک بنانا ہیمزید اہم خبریں
-
انمول پنکی کو گرفتاری کے بعد چھڑوانے کیلئے بھاری رشوت دیے جانے کا انکشاف
-
کوکین ڈیلرانمول عرف پنکی گرفتاری کے وقت مبینہ طور پر نئی منشیات متعارف کرانے کا فارمولا مکمل کرچکی تھی
-
میرے بیٹے کے باہر جانے کی وجہ موجودہ حکومت اور ادارے ہیں
-
ستھرا پنجاب منصوبے میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن
-
افریقہ کے وسائل پر افریقی عوام کا پہلا حق، انتونیو گوتیرش
-
پاکستان: خیبر پختونخواہ صوبہ میں سکولوں پر حملے قابل تشویش، یونیسف
-
معاشی عدم مساوات کا بچپن سے اعلیٰ تعلیم تک زندگی کے ہر موڑ پر گہرا اثر
-
لاہور میں برآمد ہونے والی کوکین کو ٹیلکم پاوڈر میں تبدیل کر کے انمول پنکی کو مقدمے سے بچانے کا انکشاف
-
پاکستان نے مذاکرات میں شاندار کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل بہترین شخصیت کے مالک ہیں
-
کراچی سے گرفتار کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے منظم منشیات نیٹ ورک بارے تہلکہ خیز انکشافات
-
کوکین کوئین سے شادی کرنے والے سابق پولیس افسر کی بھی گرفتاری کی اطلاعات
-
انمول پنکی کو 4 سال پہلے لاہور میں پولیس افسر نے گرفتار کیا، بعد میں دونوں نے شادی کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.