پاکستان اور آذربائیجان کے مابین ٹریڈ اور ٹرانزٹ معاہدے اہمیت کے حامل ہیں، علیم خان
جمعرات 14 مئی 2026 16:13
(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے لئے پاکستان کی طرف سے خیر سگالی اور مبارکباد کا پیغام دیتے ہیں، آذربائیجان مسلم دنیا میں پہلے پارلیمانی جمہوریہ ملک کے اعزاز کا حامل ہے،گہرے تاریخی عوامل اور جدت کے ساتھ ابھرنا آذربائیجان کی انفرادیت ہے، وفاقی وزیرنے کہاکہ 1991میں آذربائیجان کی آزادی کے بعد سے پاکستان کے مابین تعلقات کو نئی جہت ملی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے شاندار وژن کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر 21ویں صدی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔پاکستان اور آذربائیجان کے مابین ٹریڈ اور ٹرانزٹ معاہدے اہمیت کے حامل ہیں،خطے میں بالخصوص دونوں ممالک کے مابین زمینی رابطوں میں اضافے کے خواہاں ہیں۔گزشتہ سال 90 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں نے آذربائیجان کی سیاحت کی۔اسلام آباد اور باکو کے درمیان روز بروز فاصلے کم ہو رہے ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا معرکہ حق میں آذربائیجان کی پاکستان کے لئے غیر متزلزل حمایت لائق تحسین ہے۔پاکستانی عوام آذربائیجان کی طرف سے سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت پر شکر گزار ہیں۔ مشکل کی گھڑی میں دیے گئے ساتھ کو کبھی بھول نہیں سکتے۔تقریب میں آذربائیجان کے قومی دن کے حوالے سے دھنیں، ثقافتی پروگرام، پاکستانی نغمے بھی شامل تھے۔تقریب میں آذربائیجان اور پاکستان کے پرچم اور قومی ترانوں کی گونج، پاک آذربائیجان دوستی زندہ باد کے فلوٹ بھی شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
انمول پنکی سکینڈلز کی ابتدا ہے، آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا، فیصل واوڈا
-
روس کی یوکرین کے خلاف جنگ آئندہ کیا رخ اختیار کر سکتی ہے؟
-
تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کی ترقی کیلئے بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم
-
انمول پنکی کو جیل سے تھانے منتقل کرنے کیلئے غیرمعمولی انتظامات
-
پاکستان میں سیاحت کا شعبہ افسر شاہی کی رعونت کا شکار
-
افواجِ پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا.وزیراعظم شہباز شریف
-
وزیرریلوے کا بارکھان کے علاقے نوشام میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں زبردست خراجِ تحسین
-
وزیر ریلویکا پشاور عوام کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ’’عوام ایکسپریس‘‘کا تحفہ ،عید سے قبل افتتاح کرنے کا اعلان
-
پاکستان کی اعلیٰ نسل کی بھینسوں کی جینیاتی صلاحیت عالمی توجہ کا مرکز، چین نے تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کر دی
-
وزیر تجارت سے چمڑے کی صنعت کے نمائندوں کے وفد کی ملاقات ،مارکیٹ تک رسائی کے مسائل آگاہ کیا
-
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چیئرمین سینیٹ
-
سپیکر قومی اسمبلی کا بارکھان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.