اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا بھارت کے دہشت گردی الزامات کا بھرپور جواب، خفیہ کارروائیوں کے شواہد پیش
بدھ 27 مئی 2026 14:02
(جاری ہے)
یہ بحث سلامتی کونسل میں "اقوامِ متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کے تحفظ اور اقوامِ متحدہ کے مرکزی عالمی نظام کے استحکام "سے متعلق اجلاس کے دوران ہوئی۔
صائمہ سلیم نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے جو خود بھارت اقوامِ متحدہ میں لے کر گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ کرکے بھارت اقوامِ متحدہ کے منشور اور آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے کی بھارتی کوشش کو بھی بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی، پراکسیز کے استعمال اور ماورائے عدالت قتل جیسی کارروائیوں میں ملوث ہے لیکن وہ اپنے جرائم کے نشانات نہیں چھپا سکتا۔انہوں نے حالیہ کوئٹہ ٹرین بم دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنا بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی ایک اور مثال ہے جس میں معصوم مرد، خواتین اور بچے نشانہ بنے۔صائمہ سلیم نے بھارت میں مسلمانوں، سکھوں، دلتوں اور عیسائیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر بھی شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا نظریے کے تحت 200 ملین سے زائد مسلمانوں کے خلاف امتیازی اقدامات، ہجوم کے تشدد، مساجد کی مسماری اور اسلاموفوبک بیانات عالمی برادری کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ اُن لوگوں کو یاد رکھے گی جو عملی طور پر اقوامِ متحدہ کے منشور کا احترام کرتے ہیں، نہ کہ اُنہیں جو صرف الفاظ میں اس کا ذکر کرتے ہوئے عملی طور پر اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
لندن: پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریب میں لڑکیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر انڈین شخص گرفتار
-
ایران کا جنوبی صوبے ہرمزگان میں امریکی MQ-9 ریپر ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
-
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے برطانیہ کو اسلامی جمہوریہ برطانیہ قرار دے دیا
-
پاکستانی سفیر شفقت علی خان کی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی برادری کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد
-
ایران پاکستان کے ساتھ جامع تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے، ایرانی صدر
-
سعودی عرب کی قیادت میں 13 ممالک کا میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں باضابطہ شمولیت کا اعلان
-
ایران جنگ، امریکا کو 1.3 ارب ڈالر کے ایم کیو 9 ڈرونز کا نقصان
-
امریکی انٹیلی جنس ٹرمپ کیخلاف مبینہ ایرانی سازشوں کی اسرائیلی وارننگز کی تصدیق نہ کرسکی
-
عمان کے ساحل پر بحری جہاز سے تیل کا بڑا اخراج، سمندری حیات اور ماحول کو سنگین خطرہ
-
آبنائے ہرمز کی بندش سے جرمن شپنگ کمپنی کو 600 ملین ڈالر کا نقصان
-
آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے تمام فریق ماحولیاتی نقصان کا ازالہ کریں، ایران
-
بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، گرپتونت سنگھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.