مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں باغ میں بڑا عوامی جلسہ
ہفتہ 8 اگست 2026 14:41
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری بھی باغ میں جلسہ کر رہے ہیں، اب عوام خود فیصلہ کریں گے کہ کس جلسے میں زیادہ لوگ شریک ہوئے۔
انجینئر امیر مقام نے پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محض الزامات لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی کو عوامی فیصلے کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت، وزیراعظم، پولیس اور انتظامیہ پیپلز پارٹی کے پاس تھی، اس کے باوجود انتخابات میں دھاندلی کے الزامات سمجھ سے بالاتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سوچنا چاہیے کہ عوام نے اسے کیوں مسترد کیا، پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر کے بجائے سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کی ترقیاتی پالیسیوں اور نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی عوامی خدمت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی مسلم لیگ (ن) حکومت بنانے کی پوزیشن میں تھی تاہم مسلم لیگ (ن) نے جمہوری روایات کے تحت پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسی کا حق نہیں چھینتی، تاہم اپنے حقوق پر ڈاکہ بھی نہیں ڈالنے دے گی۔ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرے گی۔ 2016 میں بھی عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ احتجاج کے بجائے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 10 اگست کو شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔انجینئر امیر مقام نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں واضح اکثریت حاصل کر چکی ہے اور باغ کی تمام نشستوں پر بھی مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی۔مرکز میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے اور آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ باغ اور حویلی کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ باغ شہدا اور غازیوں کی سرزمین ہے، یہاں آکر دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ لازوال ہے۔ جب کشمیری کہتے ہیں کہ ’’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘‘ تو 25 کروڑ پاکستانیوں کے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری صرف پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کے مالک بھی ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج میں کشمیریوں کی نمایاں نمائندگی موجود ہے۔تحریک آزادی کشمیر دراصل پاکستان کی تکمیل کی جدوجہد ہےجبکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ عقیدہ ہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بھارت پاکستانیوں اور کشمیریوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے، تاہم بھارت کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان کشمیر ہے اور کشمیر پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ دو روز بعد باغ سے مزید شیر کامیاب ہو کراسمبلی پہنچیں گے۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ عوام کا مسلم لیگ (ن) پر اعتماد دراصل نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت اور عوامی خدمت کا اعتراف ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پنجاب میں ہمت کارڈ، بلاسود قرضوں اور جدید ٹرانسپورٹ جیسے منصوبے جاری ہیں۔ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کے پنجاب ماڈل کو آزاد کشمیر میں بھی آگے بڑھائے گی۔رانا ثناء اللہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری خالی کرسیوں سے خطاب کرکے دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے کے بعد تمام منتخب نمائندوں سے مشاورت کرے گی۔ عوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگا۔جلسے میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، نومنتخب ارکان اسمبلی سردار انجینئر عمیر نعیم ایڈووکیٹ، شعیب عابد، راجہ افتخار اور سردار طارق محمود سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔باغ میں ہزاروں کارکنوں کی شرکت نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بھرپور وابستگی کا اظہار کیا، جبکہ جلسے کے دوران پارٹی کے حق میں مسلسل نعرے بازی بھی کی جاتی رہی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.