اگر کشمیر کے حالیہ انتخابات کو سیاہ ترین دھبہ قرار دیا جائے تو بے جا نہیں ہوگا،سینیٹر پلوشہ خان
پیر 10 اگست 2026 20:10
(جاری ہے)
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کو پہلے ہی انتخابی نتائج کا علم تھا اور اس کے بعد پارٹی نے اپنی فتح کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پیدا کیے جانے والے موجودہ حالات مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں اور اس کا مسئلہ کشمیر پر بھی منفی اثر پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض حلقوں میں 96 سے 99 فیصد تک ٹرن آؤٹ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر سوالات اٹھتے ہیں۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ عوام کی یادداشت کمزور نہیں اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدے مستقل نہیں ہوتے اور اقتدار کسی کو ہمیشہ کے لیے نہیں دیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ضرور ہے، تاہم کسی کی غلام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اگر آزاد کشمیر میں حکومت بناتی ہے تو وہ ایک متنازع حکومت ہوگی اور پیپلزپارٹی انتخابی بے ضابطگیوں کو نظر انداز نہیں کرے گی۔پریس کانفرنس میں شہلا رضا نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ووٹ کو جو عزت دی جا رہی ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ممکنہ طور پر گلگت بلتستان جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے بعض نشستوں پر دھاندلی کی گئی۔شہلا رضا کے مطابق ایک بجے سے قبل الیکشن کمیشن کو متعدد شکایات موصول ہو چکی تھیں، جبکہ پولنگ کے دوران بعض مقامات پر مبینہ طور پر پولیس سے انتخابی مواد چھیننے اور فائرنگ کے واقعات بھی سامنے آئے۔ انہوں نے ایک رکن قومی اسمبلی کو گولیاں لگنے کے واقعے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔شرمیلا فاروقی نے اپنے خطاب میں پنجاب میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی دعوں پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں جرائم اور بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات پر مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔انہوں نے پنجاب اور سندھ کے تقابل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صوبے کی ترقی اور صفائی ستھرائی کے دعووں سے بڑھ کر شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں، کا تحفظ اہم ہے۔ شرمیلا فاروقی نے مسلم لیگ(ن)کے انتخابی دعوں اور نشستوں کے حوالے سے پیش گوئیوں پر بھی تنقید کی۔شہلا رضا نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابی بے ضابطگیوں کا حساب مانگتی ہے اور اگر حکومت یا مسلم لیگ(ن)کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے آیا تو پیپلزپارٹی بھی اسی کے مطابق اپنا سیاسی ردعمل دے گی۔پیپلزپارٹی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق تمام شکایات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور انتخابی عمل میں سامنے آنے والی مبینہ بے ضابطگیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 زخمیوں سمیت 6 ڈاکو گرفتار
-
کراچی، گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آگ، فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا
-
وزیراعظم سے وفاقی وزیر رضا حیات ہراج کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
گیارا اگست مساوی شہریت کے عہد کی تجدید کا دن ہے، شازیہ مری
-
پاکستان کی آم برآمدات 2026 سیزن کے دوران 44,882 ٹن تک پہنچ گئیں
-
گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد،ملزم گرفتار
-
پولیس کا آئس منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،کروڑوں مالیت کی آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
کراچی میں مزار کے قریب 3 بوریوں سے شخص کی کٹی ہوئی لاش برآمد
-
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی کے دوران 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول
-
میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت، مقتول کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد مل گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.