80 سال بعد بھی پاکستان میں نظامِ حکومت اور جمہوریت کی افادیت پر سوالات ہیں، غریدہ فاروقی
آج بھی ملک میں یہ بحث جاری ہے کہ کیا جمہوریت نے پاکستان کو کچھ ڈیلیور کیا، عوام کو جمہوری نظام سے کیا فائدہ ہوا؟ اور کیا موجودہ نظام ملک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟ ٹی وی پروگرام میں گفتگو
فیضان ہاشمی
جمعہ 14 اگست 2026
12:10
(جاری ہے)
اس دوران ملک میں مارشل لا بھی آیا، مختلف ڈکٹیٹرز بھی آزمائے گئے اور صدارتی نظام بھی نافذ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پھر یہ بنیادی سوال موجود ہے کہ 80 سال میں موجودہ جمہوری نظام، جسے جمہور کا نظام کہا جاتا ہے، نے عوام کو حقیقی معنوں میں کیا فائدہ پہنچایا اور کیا اگلے 80 سال بھی یہی بحث جاری رہے گی کہ پاکستان کے لیے کون سا نظام بہتر ہے۔
تجزیہ کار نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ معیشت کا نظام ہے جو مؤثر انداز میں نہیں چل رہا۔ تاہم دیگر معاملات میں، خصوصاً خارجہ محاذ پر، موجودہ حکومت کی کارکردگی کو انہوں نے بہترین اور قابل ذکر قرار دیا۔ ان کے مطابق گزشتہ سال معرکۂ حق میں پاکستان نے اپنے اصل دشمن بھارت کو جس طرح شکست دی، اس کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مسلسل بلند ہو رہا ہے۔ غریدہ فاروقی نے کہا کہ اسی منظرنامے اور پس منظر میں حال ہی میں مکہ دفاعی معاہدہ بھی ہوا ہے۔ ان کے مطابق دفاعی معاہدے اور دفاعی معاملات خارجہ امور کا حصہ ہیں اور ڈیفنس اینڈ ڈپلومیسی کے حوالے سے پاکستان اس وقت بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کے اندرونی حالات، معیشت اور سماجی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے تو صورتحال مختلف نظر آتی ہے۔ پاکستان میں نوجوانوں کی بہت بڑی آبادی ہے اور 60 سے 65 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ان نوجوانوں کو پاکستان کے مستقبل اور اپنے مستقبل سے کوئی امید وابستہ نظر آتی ہے؟80 سال کا پاکستان ۔۔۔ کیا آج کا پاکستان آج کے نوجوان کا مستقبل ہے؟؟؟
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) August 13, 2026
یومِ آزادی پر اگر عمران خان سے کسی کی ملاقات کروا دی جاتی تو کیا قباحت تھی۔۔۔؟ #GFG pic.twitter.com/6Ym32eQU89
مزید اہم خبریں
-
طالبان حکومت کو معمول کے طور پر قبول کرنے کے خلاف انتباہ
-
یمن: جنگ میں ممکنہ تیزی عام شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی، یو این
-
یوم آزادی پر برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھا
-
الحمدللہ آج پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک کی صف میں کھڑا ہے. عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کاسیف سمارٹ سٹیز پراجیکٹ کو ہر تحصیل اوریونین کونسل تک لیجانے اور مزید 1500پینک بٹن نصب کرنے کا اعلان
-
مریم نواز کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام‘ پاکستان کی سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دی
-
سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، پریس روم کا افتتاح، آزادی کے ساتھ حقوق کے تحفظ اور اداروں پر اعتماد کی ذمہ داری بھی آتی ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
-
وزیراعلی پنجاب کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکبادواظہار تشکر
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ، یومِ آزادی کی مبارکباد دی، وطنِ عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
وزیراعلی کا سیف سمارٹ سٹیز پراجیکٹ ہر تحصیل ویونین کونسل تک لیجانے ، مزید 1500پینک بٹن نصب کرنے کا اعلان
-
پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 3 ماہ میں 1242 ارب روپے کا بڑا اضافہ
-
سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.