وزیراعظم شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے وفد کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 24 اگست 2026 21:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے وفد نے پیر کو یہاں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفد میں وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیزعون چوہدری، رکن قومی اسمبلی منزہ حسن اور رکن قومی اسمبلی گل اصغر خان شامل تھے جبکہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی ملاقات میں موجود تھے۔