وزیراعظم سے استحکام پاکستان پارٹی کے وفد کی ملاقات

ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 24 اگست 2026 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے وفد نے کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق وفد میں وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیزعون چوہدری، رکن قومی اسمبلی منزہ حسن اور رکن قومی اسمبلی گل اصغر خان شامل تھے جبکہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی ملاقات میں موجود تھے۔